Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

ادباہم ترینتازہ ترین

الٹی شلوار (افسانہ)

By Akhtar Rasool
مارچ 9, 2023 3 Min Read
0

“صاب اب میرا کام ہو جائے گا نا۔۔۔“ اس نے دیوار کی طرف رُخ موڑا اور تیزی سے کپڑے پہننے لگی

”ہاں ہاں بھئی۔۔۔“ میری سانسیں ابھی بھی بے ترتیب تھیں

”پھر میں پیسے لینے کب آؤں؟“ دوپٹے سے اس نے منہ پونچھا اور پھر جھٹک کر لپیٹ لیا

”پیسے ملنے تک تمہیں ایک دو چکر تو اور لگانے ہی پڑیں گے۔۔ کل ہی میں مالکان سے تمہارے شوہر کا ذکر کرتا ہوں“ میں نے شرٹ کے بٹن لگائے، ہاتھوں سے بال سنوارے اور دفتر کے پیچھے ریٹائرنگ روم کے دروازے سے باہر جھانک کر آس پاس احتیاطاً ایک طائرانہ نظر دوڑانے لگا

ویسے تو نیا چوکیدار وقتاً فوقتاً چائے پانی کے نام پر میری طرف سے ملنے والی چھوٹی موٹی رقم کے بدلے میں میرا خیر خواہ تھا، مگر پھر بھی میں کسی مشکل میں گرفتار نہیں ہونا چاہتا تھا۔

”پھر میں کل ہی آجاؤں“ وہ میرے پختہ جواب کی منتظر تھی

”کل نہیں!!“ میں روز اس طرح یہاں آنے کا رسک نہیں لے سکتا تھا، اس لیے بس آہ بھر کر رہ گیا

ہائے غریبوں کو بھی کیسے کیسے لعل مل جاتے ہیں۔۔ میں نے نظروں سے اس کے جسم کے پیچ و خم کو تولتے ہوئے سوچا

”ارے سنو!! تم نے شلوار اُلٹی پہنی ہے.“

وہ چونک کر اپنی ٹانگوں کی طرف جھکی اور خجل ہو گئی

”اسے اتار کر سیدھی کرلو۔۔ میں چلتا ہوں۔۔ پانچ منٹ بعد تم بھی پچھلے دروازے سے نکل جانا۔۔ اور ہاں احتیاط سے۔۔۔ کوئی دیکھ نہ لے تمہیں“

زیمل خان چار سال سے ہماری فیکٹری میں رات کا چوکیدار تھا۔ تین ہفتے پہلے فیکٹری میں داخل ہونے والے ڈاکوؤں کے ساتھ مزاحمت میں ٹانگ پر گولی کھا کر گھر میں لاچار پڑا ہوا تھا۔ مالکان اس کے علاج کے لیے پچاس ہزار دینے کا اعلان کر کے بھول گئے تھے۔ سو اس کی بیوی اسی سلسلے میں بار بار چکر لگا رہی تھی۔ میں نے اس کی مدد کا فیصلہ کیا اور چھٹی کے بعد شام میں اسے فیکٹری آنے کا اشارہ دے دیا۔

”عمر! عمر!“ اپارٹمنٹ کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے مجھے عقب سے اپنی بیوی کی آواز سنائی دی۔

اس کے اور میرے گھر لوٹنے کا وقت تقریباً ایک ہی تھا اور کبھی کبھار تو ہم اسی طرح اکھٹے گھر میں داخل ہوتے تھے۔ وہ ایک چھوٹے بینک میں کلرک تھی۔

”ایک خوشخبری ہے“ قدرے فربہی مائل وجود کو سنبھالے وہ تیزی سے اوپر آ رہی تھی،
خوشی سے اس کی باچھیں کھلی جا رہی تھیں

”مینیجر صاحب میرے کام سے بہت خوش ہیں اور آج ہی انہوں میرے پروموشن کی بات ہے۔“

دروازے کے سامنے رک کر اس نے ہینڈ بیگ ٹٹولا اور چابی نکالی ”انہوں نے کہا ہے تھوڑا وقت لگے گا مگر کام ہوجائے گا۔۔“

”ارے واہ! مبارک ہو۔۔۔“ میں نے خوش دلی سے اسے مبارکباد دی

”تمہیں پتا ہے، مجھ سمیت پانچ امیدوار ہیں۔۔ اور وہ آصفہ ہے نا۔۔۔ وہ بھی میرے حق میں نہیں، مگر مینیجر صاحب میرے کام سے بہت خوش ہیں۔۔ کیوں نہ ہوں؟ میں اتنی محنت جو کرتی ہوں اور ویسے بھی۔۔۔۔“ وہ گھر کے اندر داخل ہوتے ہوئے بھی مسلسل بولے چلی گئی

میں اس کی پیروی کرتے ہوئے اس کی فتح کی داستان سے محظوظ ہورہا تھا کہ اچانک میری نظر اس کی الٹی شلوار کے ریشمی دھاگوں میں الجھ گئی۔۔۔!

Tags:

#urdu romantic stories#urdu sexy storiesahmad nadeem qasmi short storiesanton chekov short stories in hindibedtime storieshindi short storieshindi storiesmoral stories in urdunew novel storiesromantic storiesshort stories by anton chekovshort stories in urduStoriesstories in urdustories in urdu hindiurdu novel book storiesurdu short novels audioUrdu Short StoriesUrdu Storiesurdu stories for kidsUrdu Story
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کیا کوئی غیر منتخب فرد بھی کراچی کا میئر بن سکتا ہے؟

Next

بلوچستان کے صحافی اور ادیب عابد میر گھر پہنچ گئے، اسلام آباد پولیس

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme