وزیراعلیٰ سندھ نے پانی کی نکاسی میں رکاوٹ بننے والی عمارتیں گرانے کا حکم دے دیا

نیوز ڈیسک

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے پانی کی نکاسی میں رکاوٹ بننے والی عمارتوں کو گرانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت بارش کے بعد پیدا ہونے والی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں کمشنر کراچی نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بارش کے پانی سے متعلق بریفنگ دی

مراد علی شاہ نے مون سون کی حالیہ بارشوں کے بعد صوبائی دارالحکومت کی صورتحال پر انتظامیہ  کو سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی کا اربن ڈزاسٹر ریسپانس یونٹ حالیہ بارشوں میں متحرک نظر نہیں آیا. انہوں نے متعلقہ حکام سے پوچھا کہ ضلع جنوبی کے بیشتر علاقوں سے پانی کی نکاسی کے لئے ابھی تک اقدام کیوں نہیں کیا گیا؟

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو تمام اضلاع کے سروے کی ہدایت بھی کی

انہوں نے کہا کہ بارش کے بعد بیشتر علاقوں میں ابھی تک بجلی بحال کیوں نہیں ہوئی، جس پر مراد علی شاہ کو بتایا گیا کہ کے الیکٹرک کے 1900 فیڈرز میں سے ابھی تک 170 فیڈر بحال نہیں ہو سکے

وزیر اعلیٰ سندھ نے پانی کی نکاسی میں رکاوٹ بننے والی عمارتیں گرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہر کو ٹھیک کرنا ہے، چاہے کتنے ہی سخت اقدامات کیوں نہ کرنے پڑیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close