دھوکا دہی کی ویب سائٹ سے بچنے کے لیے آلہ تیار

ویب ڈیسک

ویب سائٹ کی اصلیت جاننے کے لیے ایک نیا آلہ تیار کیا گیا ہے، جس سے لوگوں کو یہ معلوم کرنے میں مدد ملے گی کہ استعمال کی جانے والی ویب سائٹ اصلی ہے یا جعلی

یہ آلہ انٹرنیٹ صارفین کو کسی بھی ویب سائٹ کا ایڈریس پوچھ کر اس کے جائز یا جعلساز ہونے کے متعلق بتائے گا اور اس ویب سائٹ کے لیے ایک ٹرسٹ اسکور فراہم کرے گی

اس ڈجیٹل ٹول کو’Get Safe Online‘ نامی ایک حفاظتی گروپ کی ویب سائٹ پر رکھا گیا ہے، جو دھوکا دہی سے بچانے والے ایک ادارے Cifas کے ساتھ کام کرتی ہے

پیش کیے جانے والے اسکور کی پیمائش ایک ایلگورتھم کرتا ہے، جو چالیس سے زیادہ ڈیٹا ذرائع اور بدنام ویب سائٹ کی رپورٹس پر مبنی ہے

یہ رپورٹس قانون نافذ کرنے والے اداروں، ریگولیٹرز اور کنزیومر برانڈز کی جانب سے دی جاتی ہیں تاکہ جن ویب سائٹس میں صارفین جاتے ہیں، ان کی شناخت اور جانچ پڑتال کی جاسکے

اس ویب سائٹ میں صارف وہ ویب سائٹ ڈالتے ہیں، جس کی تصدیق کرنی ہوتی ہے اور سیکنڈوں میں اس کا نتیجہ سامنے آجاتا ہے

یہ ویب سائٹ تصدیق کی جانے والی ویب سائٹس کے متعلق فِشنگ یا میل ویئر چیک کرتی ہے، یہ دیکھتی ہے کہ اس ویب سائٹ کا کوئی کانٹینٹ بلاک تو نہیں ہوا اور اس کا ایس ایس ایل سرٹیفیکیٹ دیکھتی ہے، جو ویب سائٹس کی سیکیورٹی کے متعلق بتاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close
Close