پاس ورڈ کا عالمی دن: ایپل، گوگل اور مائیکروسوفٹ کا بغیر پاس ورڈ لاگ ان ٹیکنالوجی پر اتفاق
پاس ورڈ کے عالمی دن کی مناسبت سے ٹیکنالوجی کی دنیا کے دیو قامت اداروں ایپل، گوگل اور مائیکروسوفٹ نے روایتی پاس ورڈ کو ختم کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے مستقبل قریب میں بہتر لاگ ان ٹیکنالوجی کا اعلان کیا ہے، جن میں ایف آئی ڈی او ٹیکنالوجی سرِفہرست ہے اس طرح…
مرسیڈیز نے آٹو پائلٹ کاروں کی فروخت شروع کر دی
مرسیڈیز جرمنی کی پہلی ایسی کمپنی بن گئی ہے، جس نے مکمل طور پر خودکار نظام کے ذریعے چلنے والی کاریں فروخت کرنا شروع کر دی ہیں یہ آٹو پائلٹ کاریں موٹروے پر ٹریفک جام کے دوران بھی کنٹرول سنبھالنے کی صلاحیت کی حامل ہیں تفصیلات کے مطابق جرمن کار ساز ادارے…
سندھ حکومت کا اورنج لائن بی آر ٹی کو ایک ماہ میں آپریشنل کرنے کا فیصلہ
سندھ حکومت نے کراچی والوں کے لیے اورنج لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کو ایک ماہ میں آپریشنل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ آج صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کی زیر صدارت سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس میں متعلقہ حکام نے ماس…
سورج مزید آگ برسائے گا، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
ملک کے بیشترعلاقے گرمی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید اضافے کا خدشہ ظاہرکردیا۔ محکمہ موسميات کے مطابق ملک کے بيشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہےگا جبکہ پنجاب ، سندھ اوربلوچستان کے اکثرعلاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد رہنے کا…
خضدار میں زلزلے کے جھٹکے کئی گھر منہدم، 200 سے زائد خاندان بے گھر
کوئٹہ: جمعہ کو بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے اورناچ میں درمیانے درجے کی شدت کے زلزلے سے کم از کم 80 مکانات منہدم ہوگئے جس سے 200 سے زائد خاندان بے گھر ہو گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 5.2 شدت کا زلزلہ صبح 11بجکر 55منٹ پر علاقے میں آیا اور اس کا مرکز…
کیوبا کے ہوٹل میں دھماکا ،22 افراد ہلاک
ہوانا: کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کے ایک ہوٹل میں دھماکہ،غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکہ ہوانا کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ہوا جس سے 22 افراد ہلاک اور74 زخمی ہوگئے۔ دھماکا ممکنہ طورپر گیس کے اخراج کے باعث پیش آیا۔دھماکے سے ہوٹل کی عمارت تباہ ہوگئی…
لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ مری کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا
جسٹس عبدالعزیز نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سانحہ مری کیس کی سماعت کی۔ وکیل نے بتایا کہ نیسپاک کے مطابق مری میں پارکنگ پلازہ کیلئے 1.5 ارب روپے لیے گئے۔ عدالت نے مری ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ٹی ایم اے) پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ جب سڑکیں بلاک تھیں…
آخر پاکستان پلاسٹک کا کچرا درآمد کیوں کرتا ہے؟
ہماری زمین پلاسٹک میں ڈوبتی جارہی ہے۔ پلاسٹک کے آسان، سستے اور پائیدار ہونے کی وجہ سے گزشتہ 70 برسوں میں اس کی پیداوار اور کھپت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ اس عرصے میں 9 ارب 20 کروڑ ٹن پلاسٹک تیار ہوا جو اپنی زندگی کے ہر مرحلے پر ماحولیات اور انسانی زندگی…