ترک عوام نے اربوں ڈالرز مقامی کرنسی میں تبدیل کرالئے، لیرا کی قدر میں 50  فیصد اضافہ

ویب ڈیسک

انقرہ – ترک صدر طیب ایردوان کی اپیل پر عوام نے 900 ملین ڈالرز کو مقامی کرنسی میں بدل ڈالا

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومتی مداخلت کے بعد ترکش لیرا کی قدر میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، فنانس مارکیٹ میں اربوں ڈالر انفلو کے بعد ترکش لیرا کی قدر 50 فیصد بڑھ گئی

میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک صدر نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ غیر ملکی کرنسی کو مقامی کرنسی میں تبدیل کرالیں، تاکہ ترکش لیرا کی گراوٹ کو مستحکم کیا جاسکے

ترک عوام نے طیب اردوان کی اپیل پر صرف جمعے کے روز 900 ملین ڈالر کو ترکش لیرا میں بدل کر تاریخ رقم کردی

ایردوان حکومت کی اسکیم کے مطابق زرمبادلہ ترکش لیرا میں ڈپازٹ کرنا ہوگا، ترک صدر کے اقدام اور عوام کے زبردست ردعمل کے باعث جمعے کے روز ترکش لیرا ایک ڈالر کے مقابلے میں 11.8 پر بند ہوا جبکہ کاروباری ہفتے کے آغاز میں ترکش لیرا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 18.4 کا تھا

ایردوان حکومت نے فاریکس ڈپازٹس پر نقصان کی تلافی کا بھی وعدہ کیا ہے، مقامی کرنسی کو مستحکم کرنے کے لئے ترک حکومت نےایک ہفتے میں منی مارکیٹ میں 8 ارب ڈالر سپلائی کیے جبکہ معاہدے کے تحت منی مارکیٹ ڈیلرز نے پیر اور منگل کو ڈالرز فروخت نہیں کیے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close