Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

رمضان گفٹ کے نام سے سوشل میڈیا پر نوسرباز متحرک، شہری محتاط رہیں

By Akhtar Rasool
مارچ 29, 2023 2 Min Read
0

رمضان المبارک کے دوران نو سربازوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ’رمضان گفٹ‘ کے نام سے کئی جعلی لنک گردش کر رہے ہیں جس کے حوالے سے سائبر سکیورٹی ماہرین نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور جعلی لنکس پر کلک کر کے اپنی ذاتی معلومات دینے سے گریز کریں

ماہرین کی جانب بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایسے لنک اوپن کرنے پر شہریوں سے ان کی ذاتی معلومات مانگی جاتی ہیں اور پھر ان پوسٹس کو دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے کی شرط بھی رکھی جاتی ہے

سائبر سکیورٹی ایکسپرٹس کے مطابق ایسے جعلی لنکس پر کلک کرنے اور اپنی ذاتی معلومات درج کرنے سے اکثر شہری سائبر کرائم کا شکار ہوجاتے ہیں، شہریوں کی ذاتی معلومات لے کر اسے مختلف پلیٹ فارمز پر بیچ دیا جاتا ہے جو مختلف مجرمانہ سرگرمیوں میں استعمال کی جا سکتی ہیں

سائبر سکیورٹی ماہرین کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صارفین کو شکار بنانے کے لئے سائبر کرمنلز آئے دن نت نئے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں، رمضان المبارک میں اکثر لوگ قرآن پاک اور دیگر اسلامی ایپلیکیشنز موبائل فونز پر انسٹال کرتے ہیں

حال ہی میں گوگل پلے اسٹور نے کچھ ایسی ہی اسلام کا مذہبی پس منظر رکھنے والی ایپلیکیشنز اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دی ہیں، یہ ایپس صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کر رہی تھیں یا پھر صارفین کے موبائل میں کوئی وائرس ڈال رہی تھیں

ماہرین نے شہریوں کو رمضان المبارک کے دوران اسلام کا نام استعمال کرنے والی ایسی نام نہاد ایپلیکیشنز انسٹال کرتے ہوئے بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے اور ساتھ ہی رمضان گفٹ کے متعلق گردش کرنے والے جعلی لنکس پر کلک کرنے اور اپنی ذاتی معلومات درج کرنے سے اجتناب کرنے کا بھی کہا ہے

ماہرین نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری ایسے جعلی لنکس دوسروں کے ساتھ ہرگز شیئر نہ کریں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے، جتنا زیادہ ایسے لنکس شیئر کیے جائیں گے اتنے زیادہ لوگ سائبر کرائم کا شکار ہو سکتے ہیں۔

Tags:

food of pakistanfraud episode 14 pakistani dramafraud episode 32 pakistani dramafraud in pakistangangshamara pakistanhamara pakistan channelmann aangan pakistani dramanew type fraud in pakistanOnline FraudPakistanpakistan crisispakistan newsPakistanipakistani dramapakistani drama 2022pakistani drama 2023pakistani drama fraud episode 14pakistani drama fraud episode 32pakistani drama mann aanganpakistani news
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

جان بچانے والے دوست سے جدائی پر سارس اداس، کھانے پینے سے انکار کرتا رہا

Next

جنوبی امریکہ کے فٹبال ہیڈ کوارٹر میں لیونل میسی کا مجسمہ نصب

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme