Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

قطر ورلڈ کپ 2022: میسی کے لیے ورلڈ چیمپئن کا تاج اپنے سر سجانے کا آخری موقعہ۔۔

By Akhtar Rasool
اکتوبر 7, 2022 3 Min Read
0

دنیا کے اسٹار فٹبالر اور ارجنٹینی فٹبال ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے اعلان کیا ہے کہ قطر میں 2022ع کا فٹبال ورلڈ کپ یقینی طور پر ان کے کیریئر کا آخری مقابلہ ہوگا

ای ایس پی این ارجنٹائن سے بات کرتے ہوئے میسی نے کہا ”یہ یقینی طور پر میرا آخری ورلڈکپ ہے۔ میں جسمانی طور پر اچھا محسوس کرتا ہوں۔ میں اس سال ایک بہت اچھا پری سیزن کرنے کے قابل تھا، جو میں پچھلے سال نہیں کر سکا“

پینتیس سالہ میسی کا کہنا تھا ”میں جہاں ہوں، وہاں پہنچنا ضروری تھا۔۔ اچھی ذہنی حالت اور بہت زیادہ امید کے ساتھ!“

لیونل میسی نے 2005ع میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا اور اس کے بعد سے وہ ارجنٹائن کے لیے 164 مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں اور 90 گول کے ساتھ ملک کے سب سے زیادہ ریکارڈ اسکورر ہیں

2005ع میں ہنگری کے خلاف میچ میں متبادل کھلاڑی کے طور پر میسی کے بین الاقوامی کیریئر کے آغاز کا دورانیہ صرف دو منٹ تک رہا، لیکن انہوں نے فوری طور پر قومی ٹیم کے سیٹ اپ میں اپنے لیے جگہ بنائی اور 2006ع میں اپنے پہلے ورلڈ کپ کے لیے جرمنی کا سفر کیا

انہوں نے جنوبی افریقہ میں 2010 ایڈیشن، 2014 میں برازیل، جہاں ارجنٹائن فائنل تک پہنچا اور روس میں 2018ع میں ٹورنامنٹس کھیلے

میسی اب اپنے پانچویں ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے ہیں، جنہیں انہوں نے یقینی طور پر اپنا آخری ورلڈکپ قرار دیا ہے

پیرس میں ہونے والے انٹرویو میں، جہاں میسی پیرس سینٹ جرمین کے لیے کھیلتے ہیں، انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ آنے والے ٹورنامنٹ کے بارے میں پریشان تھے

انہوں نے کہا ”ورلڈکپ کے بارے میں بے چینی اور اعصابی دباؤ موجود ہیں۔ ہم شدت سے اس کے شروع ہونے کا انتظار کر رہے ہیں“

اپنے تازہ انٹرویو میں میسی نے اپنی ٹیم کے حوالے سے کہا ”ہم ایک اچھے لمحے تک پہنچ چکے ہیں، ایک بہت اچھی طرح سے لیس اور بہت مضبوط گروپ کے ساتھ، لیکن کچھ بھی ہوسکتا ہے“

ان کا مزید کہنا تھا ”تمام کھیل بہت مشکل ہیں۔ فیورٹس ہمیشہ وہ نہیں ہوتے ہیں جو جیتتے ہیں یا اس راستے پر چلتے ہیں جس کی ان سے توقع کی جاتی ہے“

ساتھ ہی انہوں نے اپنی ٹیم ارجنٹائن کے حوالے سے کہا: ’لیکن ہم صرف فیورٹ نہیں ہیں، دوسری ٹیمیں بھی ہیں، جو ہم سے اوپر ہیں“

ارجنٹائن کی اپنے تیسرے ورلڈ کپ ٹائٹل کے دفاع کی کوشش، 22 نومبر کو لوسیل میں سعودی عرب کے خلاف میچ سے شروع ہوگی۔ اس سے پہلے میکسیکو اور پولینڈ کے خلاف گروپ سی کے مزید میچز ہوں گے

میسی اکثر سب سے بڑے بین الاقوامی اسٹیج پر ارجنٹائن کے آئیکون ڈیاگو میراڈونا کی تقلید کرنے کے لیے جدوجہد کرتے رہے ہیں

انہوں نے چار سال قبل روس میں صرف ایک بار گول کیا تھا، لیکن امیدیں بہت زیادہ ہیں کہ سات بار کے بیلن ڈی اور فاتح مشرق وسطیٰ میں اپنے آخری ورلڈکپ میں وہی کچھ کر دکھائیں گے، جو انہوں نے گزشتہ کوپا امریکہ کپ میں اپنی ٹیم کو چیمپئن بنانے کی صورت میں کر دکھایا تھا

میسی نے ارجنٹائن کو گذشتہ سال کوپا امریکہ کا تاج پہنایا تھا۔ انہوں نے فائنل میں روایتی حریف برازیل کو شکست دے کر اٹھائیس سالوں میں اپنا پہلا بڑا ٹورنامنٹ ٹائٹل جیتا۔ انہیں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا

قطر میں ممکنہ طور پر میسی اور ان کے دیرینہ حریف سینتیس سالہ کرسٹیانو رونالڈو کے لیے اپنی اپنی ٹیموں کے لیے ورلڈ کپ جیتنے کا آخری موقع ہوگا

میسی نے مارچ میں اعتراف کیا تھا کہ ”مجھے ورلڈ کپ کے بعد بہت سی چیزوں کا ازسرنو جائزہ لینا پڑے گا، چاہے یہ ہمارے لیے اچھا ہو یا نہ ہو۔“

انہوں نے مزید کہا تھا: ”مجھے امید ہے کہ سب اچھا ہو، لیکن بہت سی چیزیں یقینی طور پر تبدیل ہونے جا رہی ہیں۔“

Tags:

ArgentineCR7FIFA 2022FIFA QatarMessiWorld Cup 22
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

’واٹس ایپ سے دور رہیں!‘ ٹیلی گرام کے بانی نے واٹس ایپ کو ’نگرانی کا آلہ‘ قرار دے دیا!

Next

اور جب اسکاٹش قوم پرست طالب علم نے برطانوی تاریخ کی ’دلیرانہ چوری‘ کی واردات کی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme