Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

imran-khan-general-election-army-chief-pakisan-future-of-pakistan
اہم ترینتازہ ترینکالم

قیدی نمبر 804 اور ہمارا مستقبل

By Akhtar Rasool
فروری 25, 2024 3 Min Read
0

ایک 18 سالہ نوجوان سے ملا۔ اس نے ووٹ بھی خود رجسٹر کروایا، ایک واٹس ایپ گروپ بھی بنایا، خاندان کے بڑوں سے ووٹ ڈالنے سے پہلے مشورہ بھی نہیں کیا، برادری کے امیدوار کو کوئی گھاس نہیں ڈالی۔ ووٹ ڈالنے کے بعد پولنگ اسٹیشن پر موجود بھی رہا، فارم 45 کی تصویریں بھی لیں اور اپنے گروپ میں شیئر بھی کیں۔

آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے کہ اس نے ووٹ کس جماعت کو دیا ہے، ساتھ یہ بھی بتایا کہ اپنے قیدی لیڈر کو ووٹ نہیں دیا، میں نے تو نظام کے خلاف ووٹ دیا ہے۔

اس کا ولولہ دیکھ کر مجھے یہ کہنے کی ہمت نہیں ہوئی کہ بیٹا اگر تمارے ووٹ سے نظام بدل سکتا تو نظام تمہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت ہی کیوں دیتا۔۔

ایک 10 سالہ بچے نے بھی ٹی وی پر لگی الیکشن کی رونق دیکھی تو پوچھا کہ کون جیتا۔ بتایا کہ جیتنے والا تو جیل میں ہے۔ اس نے پوچھا کہ کیا کوئی قیدی بھی وزیراعظم بن سکتا ہے اور کیا وہ پھر وزیراعظم بن کر اپنی قید ختم کرنے کا حکم دے سکتا ہے؟

میں نے بات سابق امریکی صدر ٹرمپ کی طرف موڑ دی اور کہا کہ ہو سکتا ہے کہ وہ جیل سے الیکشن لڑیں اور اگر جیت جائیں تو یا تو جیل کو وائٹ ہاؤس بنا دیں یا کوئی قانون استعمال کر کے جیل سے وائٹ ہاؤس پہنچ جائیں۔

10 سالہ بچے کو یہ سمجھانا مشکل ہے کہ ہمارے ہاں جیل میں وقت گزارنا وزیراعظم کے لیے تقریباً کوالیفیکیشن ہے۔ ہماری اپنی زندگی میں کوئی ایک آدھ وزیراعظم ہی ایسا ہوگا، جس نے جیل نہ کاٹی ہو۔ کچھ کو جیل میں ڈال کر وزیراعظم بنایا جاتا ہے اور کچھ کو وزیراعظم بنا کر جیل میں ڈالا جاتا ہے۔

ہمارے سابقہ اور مستقبل کے صدر آصف زرداری صاحب نے غالباً موجودہ سیاست دانوں میں سب سے زیادہ وقت گزارا ہے۔ انھوں نے عمران خان کو مشورہ بھی دیا تھا کہ جیل زندگی کی یونیورسٹی ہے۔ امید ہے خان صاحب وہاں سے کچھ سیکھ کر نکلیں گے۔

نواز شریف نے بھی کئی جیلیں دیکھی ہیں بلکہ پاکستان کے واحد سیاست دان ہیں جو سزا یافتہ قیدی بھی رہ چکے، معافی شدہ بھی اور پھر مفرور قیدی بھی۔۔ الیکشن سے پہلے ان کی ایک تقریر سنی، جس میں وہ گذشتہ صدی میں اپنی حکومت کے کارناموں کا ذکر کر رہے تھے۔ موٹروے، ایٹم بم۔۔۔ شاید انہوں نے جیل میں رہ کر زندگی کی یونیورسٹی سے یہ بھی نہیں سیکھا کہ وہ جن زمانوں کی بات کرتے ہیں، اس وقت پاکستان کی آدھی آبادی ابھی پیدا ہی نہیں ہوئی تھی۔

دوسری طرف ہماری مقتدرہ نو مئی کے واقعات کو ایک سانحہ بنا کر پیش کر رہی تھی۔ ابھی بھی کچھ لوگوں کو ہانکا کر کے کور کمانڈر صاحب کے گھر (جس پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے) کی زیارت کروائی جاتی ہے اور وہ بھی کہتے ہیں کہ اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور ذمہ داران کو سخت سزا سنائی جائے۔

بار بار یہ بھی بتایا گیا کہ نو مئی پاکستان کا نائن الیون ہے اور اس کے بعد ہم وہی کریں گے، جو امریکہ نے پوری دنیا میں کیا تھا۔ اس کہانی میں صرف اتنا سقم ہے کہ اٹھارہ اور دس سالہ بچوں کو نائن الیون اتنا ہی یاد ہے، جتنا نواز شریف کے موٹروے اور ہمارا ایٹم بم۔

ہماری مقتدرہ اور سیاست دانوں سب کو معیشت کی فکر ہے۔ جب سے مقتدرہ نے معین قریشی اور شوکت عزیز جیسے وزیراعظم ڈھونڈے ہیں، وزیراعظم اور اس کا وزیر خزانہ، مقتدرہ کے منشی بنتے گئے ہیں۔ سوٹ شوٹ پہن کر دنیا میں جاؤ، کوئی قرضے آگے بڑھاؤ، کچھ لے کر آؤ۔

اب وزیراعظم کی نوکری بچپن میں سنے ہوئے ایک لطیفے میں ڈھال دی گئی ہے۔ نوکری آپ کی پکی۔ کام صرف یہ کہ داتا دربار جائیں، خود لنگر کھائیں اور ہمارے لیے لے آئیں۔

نگرانوں کو خدا حافظ، نئے نگہبانوں کو خوش آمدید۔ یہ یاد رکھیے گا کہ اگر اٹھارہ سال کا بچہ آپ کو حیران کر سکتا ہے تو جب دس سال کا بچہ اٹھارہ سال کا ہوگا تو ہو سکتا ہے، اس کو اپنے سوال کا جواب مل جائے اور قیدی نمبر 804 تب بھی جیل سے ملک پر حکمرانی کر رہا ہو۔

بشکریہ بی بی سی اردو
(نوٹ: کسی بھی بلاگ، کالم یا تبصرے میں پیش کی گئی رائے مصنف/ مصنفہ/ تبصرہ نگار کی ذاتی رائے ہوتی ہے، جس سے سنگت میگ کا متفق ہونا ضروری نہیں۔)

Tags:

channel 24election 2024election 2024 of pakistanelection 2024 pakistanelection in pakistanelection result 2024elections 2024general election 2024general election 2024 livegeneral election 2024 resultsgeneral election 2024 transmissiongeneral election in pakistangeneral elections 2024ImranImran Khanimran khan arrestimran khan arrestedimran khan caseimran khan in attock jailimran khan latestimran khan liveimran khan live todayimran khan newsimran khan only hopeimran khan prime ministerimran khan ptiimran khan todayimran khan updateimran khan videolive general election 2024pakistan electionpakistan election 2024pakistan election resultsPakistan Electionspakistan pm imran khan speech live urduPM Imran Khanprime minister imran khanprime minister imran khan addressprime minister imran khan speechpti imran khan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
ali-gul-Malah-urdu-dramas-pakistani-drama
Previous

خودکشی کی کوشش سے عشق مرشد کے بھلے تک۔۔ اداکار علی گل ملاح کی کہانی

pressure-being-put-on-artists-who-talk-about-Gaza
Next

غزہ پر بات کرنے والے آرٹسٹوں پر دباؤ کیوں ڈالا جا رہا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme