Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںماحولیات

ملیر ندی میں ناگوری اور بحریہ ٹائون کی غلاظت بہنے لگی

By Akhtar Rasool
اگست 11, 2022 2 Min Read
0

ملیر کی خوبصورتی کی علامت اور شادابی کا ذریعہ ملیر ندی ان دنوں ناگوری کے باڑوں اور بحریہ ٹاؤن کی غلاظت کی نکاسی کا ذریعہ بن گئی ہے

بارشوں کے موسم میں اس بارانی ندی میں کھیرتھر کے کیچمنٹ ایریاز سے بہہ کر آنے والے پانی کے باعث طغیانی آتی ہے، جس کے بعد کافی عرصے تک اس میں صاف اور شفاف پانی بہتا رہتا ہے

لیکن حالیہ دنوں میں صورتحال یکسر تبدیل ہو گئی ہے اور یہ ندی اب گندے نالے کا منظر پیش کر رہی ہے

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ پانی مہینوں بہتا تھا اور صاف و شفاف ہوتا تھا ۔ لوگ یہ پانی پیتے تھے، اس میں نہاتے تھے۔ کپڑے دھوتے تھے، حتیٰ کہ جلد کی بیماریوں کا علاج بھی یہی پانی تھا

لیکن مقامی لوگوں کے مطابق اب اس پانی میں بحریہ ٹاؤن کی غلاظت اور ناگوری کی گندگی شامل ہو گئی ہے۔ ملیر ندی کے اوپر واقع تمام باڑوں کے مالک مقامی لوگ ہیں اور یہ سب مل کر ملیر ندی کو گندا کرنے پر تلے ہوئے ہیں

وائلڈ لائف فوٹوگراف سلمان بلوچ کا کہنا ہے کہ "ملیر ندی پر کئی چھوٹے چھوٹے ڈیمز ہیں ، بارشوں کے بعد ان ڈیمزمیں   پورے سال پانی جمع رہتا ہے یہاں موسم سرمہ میں ہجرتی آبی پرندے آتے ہیں، ملیر ندی کا اپنا ایک ایکوسسٹم جو اس ماحول کو محفوظ کیے رکھا ہے ، جو پورے کراچی کو آکسیجن فراہم کرتا ہے اگر یہ سلسلہ ایسے ہی چلتا رہا تو زیرے زمین پانی بھی زہر آلود ہوگا جو نہ پینے کے قابل رہیگا نہ ہی زرعی کاشت کے”۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ گٹر ملا ہوا پانی ملیر کی سر سبزی اور شادابی کو نیست و نابود کردے گا، جبکہ یہاں بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بھی ہے

لوگوں نے سوال کیا کہ ملیر کے رکھوالے کہاں ہیں، ملیر سے محبت کی دعویٰ کرنے والے سیاست دان، ادیب، مفکر، ماحول اور سماج دوست اس پر آواز کیوں نہیں بلند کرتے

علاقہ مکینوں نے کہا کہ ہماری بچی ہوئی کچھ زمینوں پر غیر آبادی اور ویرانی کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ ملیر کے تمام باشعور باشندوں کو اس ماحول دشمن اقدام کے خلاف اور ملیر ندی کی حفاظت کے لئے پر امن احتجاج کرنا چاہیے اور ملیر ندی کو اس گندگی سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔

Tags:

Bahria Town KarachiBTKCattle FarmFilthMalik RiazMalirMalir RiverNagoriPolluted WaterSindh Governmentںاگوری
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بڑھاپا کب شروع ہوتا ہے؟ وہ کام اور عادات کیا ہیں، جو جلد بڑھاپے کی وجہ بنتے ہیں؟

Next

موسمیاتی تبدیلی اور سست ہوتی کرہ ارض کی رفتار

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme