Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

ناراض روسیوں کی مدد سے ایف بی آئی کس طرح ’غدار‘ امریکیوں کی شناخت کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کر رہی ہے؟

By Akhtar Rasool
جولائی 2, 2023 3 Min Read
0

امریکی تحقیقاتی ادارہ فیڈرل بیورو آف انویسٹیگیشن (ایف بی آئی) ناراض روسی اہلکاروں کے ذریعے ایسے امریکیوں کی نشاندہی کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کر رہا ہے، جو ایف بی آئی کے بقول، ملک سے غداری کرتے ہوئے ماسکو کے لیے جاسوسی کر نے میں ملوث ہیں

امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکہ کے ایک تجزیے کے مطابق ایف بی آئی نے روسی حکام کو ٹارگٹ کرنے والے سوشل میڈیا اشتہارات کے لیے دسیوں ہزار ڈالر ادا کیے ہیں۔ ایسے اشتہارات چلانے میں ماسکو کے یوکرین پر تازہ حملے کے آغاز سے پہلے اور اس کے بعد اضافہ دیکھا گیا ہے

وائس آف امریکہ کے قومی سلامتی کے نامہ نگار جیف سیلڈن نے تجزیاتی رپورٹ میں ایک وڈیو کا حوالہ دیا ہے، جسے ایف بی آئی کے واشنگٹن فیلڈ آفس نے جاری کیا ہے۔ یہ وڈیو پہلی بار 24 فروری کو فیلڈ آفس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی تھی۔ اس وڈیو کے دیگر پانچ ورژن بھی فیسبک اور انسٹاگرام پر ادا شدہ اشتہارات کے طور پر چلائے گئے

انگریزی میں بنائی گئی وڈیو میں روسی زبان کے سب ٹائٹل استعمال کیے گئے ہیں، جس میں ایک ابر آلود دن واشنگٹن میں روسی سفارت خانے کو دکھایا گیا ہے اور اس کے بعد قریب ہی ایک ٹرین اسٹیشن کی طرف منظر تبدیل ہوتا ہے اور پھر اس کا منظر وائٹ ہاوؑس کے قریب واقع ایف بی آئی پر ختم ہوتا ہے

وڈیو میں انگریزی زبان میں صداکار روس کے یوکرین پر حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ”کیا آپ اپنا مستقبل بدلنا چاہتے ہیں؟“

صداکار کہتا ہے ”ایف بی آئی آپ کی قدر کرتی ہے اور آپ کی مدد کرسکتی ہے لیکن پہلا قدم اٹھانے کا اختیار آپ ہی کا ہے“

اس وڈیو پر بیورو کا ساڑھے پانچ ہزار سے ساڑھے چھ ہزار ڈالر تک کے خرچ کا تخمینہ تھا۔ سگرچہ دس ارب ڈالر سے زیادہ کے سالانہ بجٹ والی سرکاری ایجنسی کے لیے یہ رقم انتہائی معمولی سی دکھائی دیتی ہے، لیکن نہ تو یہ پہلی بار تھا اور نہ ہی آخری بار کہ جب ایف بی آئی نے روسی حکام تک ترغیبی انداز میں پہنچنے کی کوشش کی

یہ وڈیو ایف بی آئی کی طرف سے ایک وسیع اور طویل عرصے سے جاری مہم کا حصہ ہے، جس میں امریکہ اور اس سے باہر تعینات ناراض روسی اہلکاروں کو بھرتی کرنے کے لیے سوشل میڈیا کے اشتہارات کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس مہم کا ایک حصہ ماسکو کی مدد کے لیے اپنے ملک کے ساتھ غداری کرنے والے امریکیوں کا پتا چلانا ہے

متعدد سابق امریکی انسدادِ انٹیلیجنس اہلکاروں نے ان اشتہارات کو پیسے کا بہتر استعمال قرار دیا

سینٹرل انٹیلیجینس ،سی آئی اے کی خفیہ سروس کے تین دہائیوں کے تجربہ کار ڈگلس لندن نے کہا کہ ایف بی آئی ایسے روسی اہلکاروں کو تلاش کرنا چاہتی ہے، جو بقول ان کے ”امریکی جاسوسوں کی نشاندہی کرنے میں مدد کر سکیں۔“

انہوں نے اس مشن کو بیورو کے ڈی این اےکا ایک حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ”اس کا مقصد امریکی جاسوسوں اور روسی غیر قانونی افراد کو پکڑنے اور سزا دینے کے لیے روسی ایجنٹوں کی تلاش کرنا ہے،“

سی آئی اے کے ایک اور تجربہ کار اہل کار جم اولسن نے اس سے اتفاق کرتے ہوئے بتایا کہ ایف بی آئی کا روسی حکام تک رسائی کا مقصد واضح ہے

ایف بی آئی نے فیسبک اور انسٹاگرام پر اشتہار کے طور پر دو منٹ کی وڈیو کو چلانے کے لیے کئی ہزار ڈالر خرچ کرنے کے اپنے فیصلے پر براہ راست تبصرہ کرتے ہوئے محض یہ کہا ہے کہ یہ انٹیلیجنس جمع کرنے کے لیے مختلف ذرائع استعمال کرتا ہے

ایف بی آئی کے واشنگٹن فیلڈ آفس کے مطابق ”ایف بی آئی امریکہ کے قومی سلامتی کے مفادات کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب آلات کا جائزہ لے گی“

ایف بی آئی کے مطابق، ”ہم ایسے تمام قانونی ذرائع استعمال کریں گے، جو معلومات کے حامل افراد کا پتہ لگانے کے لیے دستیاب ہوں گے جو کہ امریکہ کو ہماری قومی سلامتی کو لاحق خطرات سے بچانے میں مدد کر سکیں۔“

Tags:

2020 presidential electionbiden administrationchinese president escorted outchinese president removedclassified documentsclassified informationcomedy centraldepartment of justicehow far is russia from the usahow to disguisehow to wear disguisejustice departmentMediaRussiarussia civil warrussia collaborators in ukrainerussia couprussia dronerussia invasionrussia iranrussia iran dronesrussia newsrussia nuclear threatrussia uaerussia ukraineRussia Ukraine Warrussia videorussia vs ukrussia vs usrussia vs usarussia warRussianrussian defencesrussian defensesrussian jetrussian militaryRussian Presidentsocial mediaSocial Media Platformsofia vergaratraitorTruth Socialu.s. lethal aid to ukraineukraine russia newsus russiaus v russiaus vs russiausa russiawhat is ciawhat is fbiwho is edward snowden
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

چمن میں جیل توڑ کر فرار ہونے والے 13 قیدیوں کی تلاش کے لئے آپریشن کہاں تک پہنچا؟

Next

’چیتا‘ مینڈک، جو صرف افزائش نسل کے لیے غار سے نکلتا ہے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme