Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر پر کام زور و شور سے جاری ہے، وزیراعلیٰ سندھ

By Akhtar Rasool
اپریل 22, 2022 3 Min Read
0

کراچی – وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بدھ کے روز محکمہ بلدیات کو قائد آباد تک 39 کلومیٹر طویل ملیر ایکسپریس وے کا ایک حصہ آئندہ آٹھ ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے

یہ ہدایت وزیراعلیٰ نے ایکسپریس وے منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی

انہیں بتایا گیا کہ ملیر ایکسپریس وے پر تعمیراتی کام زوروں پر ہے اور اب تک جام صادق پل سے قائد آباد تک 15 کلومیٹر کا زمینی کام مکمل ہو چکا ہے تاہم کچھ زمینی مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے

واضح رہے کہ 21 اپریل 2022 میں بی بی سی اردو میں شائع ایک رپورٹ میں ای ایم سی کے  سیّد عمر عارف، جن کی کمپنی نے ملیر ایکسپریس وے کا ای آئی اے (ماحولیاتی جائزہ) انجام دیا تھا، اس کے بلکل برعکس بات کی تھی

ای ایم سی کے سی کے سیّد عمر عارف کا کہنا تھا ”اب ہم نے منصوبے کو بہتر کیا اور اب سڑک کے راستے میں صرف آٹھ سے 10 گھر آ رہے ہیں۔ ای آئی اے چونکہ ابھی تک منظور نہیں ہوئی اس لیے ہم نے ابھی سائٹ پر کوئی کام شروع نہیں کیا بلکہ صرف کچرا اٹھایا“

 

یہ بھی پڑھیں : ملیر، کراچی کا آکسیجن حب!

صوبائی حکومت نے بظاہر کراچی پورٹ، کورنگی انڈسٹریل ایریا، لانڈھی انڈسٹریل ایریا، اسٹیل ملز، پورٹ قاسم اور ایسے دیگر علاقوں کے ہزاروں مسافروں اور بھاری ٹریفک کی سہولت کے لیے ملیر ندی پر ایکسپریس وے کی تعمیر کا منصوبہ بنایا تھا۔ لیکن دراصل یہ منصوبہ شہر کی اشرافیہ پر مبنی پوش ایریا کو شہر سے باہر تعمیر ہونے والے نئے میگا پراجیکٹس کے ساتھ جوڑنا ہے

اس منصوبے میں ملیر ندی کے ساتھ کنٹرول شدہ رسائی کے ساتھ 38.75 کلومیٹر 3×3 لین ایکسپریس وے کی تعمیر شامل ہے جو کورنگی کریک ایونیو (DHA) سے شروع ہو کر موجودہ لنک روڈ کے ذریعے کاٹھور کے قریب کراچی-حیدرآباد موٹر وے (M-9) پر ختم ہوتی ہے

مجوزہ ایکسپریس وے روٹ کے ساتھ ساتھ مرکزی ہاؤسنگ اسکیموں تک تیزی سے رسائی فراہم کرے گا، جس سے کورنگی کریک ایونیو (DHA) سے سپر ہائی وے (M-9) تک سفر کا وقت صرف 25 منٹ تک کم ہو جائے گا۔ ایکسپریس وے کے چھ انٹرچینج ہوں گے

تعمیراتی سرگرمیوں سے متعلق پیش رفت بشمول مین الائنمنٹ پر صفائی اور دریا کے بیڈ کے اندر تعمیراتی سامان کی نقل و حرکت کے لیے عارضی سروس سڑکوں کی تعمیر زوروں پر ہے

اجلاس کو بتایا گیا کہ زمین کے کچھ مسائل تھے کیونکہ زمین کے کچھ حصے پرائیویٹ افراد کی ملکیت تھے اور کچھ حصے پاک فضائیہ کے تھے۔

وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ حکام سے بات کریں تاکہ منصوبے پر کام بلا رکاوٹ جاری رہے

انہوں نے سٹی پولیس چیف کو یہ بھی ہدایت کی کہ ملیر ایکسپریس وے کے مقام پر مزدوروں اور مشینری کی حفاظت کے لیے پولیس پکیٹ قائم کی جائے۔

وزیراعلیٰ نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ ایکسپریس وے پر جاری کام کا دورہ کرتے رہیں تاکہ قائد آباد تک اس کا حصہ اگلے آٹھ ماہ میں مکمل ہو سکے

واضح رہے کہ علاقہ مکینوں نے بھی اس منصوبے پر شدید اعتراضات اٹھائے ہیں اس کے خلاف احتجاج بھی کیا ہے، جبکہ ماحولیاتی ماہرین بھی اسے علاقے کی ماحولیاتی تباہی سے تعبیر کر رہے ہیں.

Tags:

Bahria TownBirds of KarachiBirds of MalirDHA CityEcosystemEIA Malir ExpresswayEnvironmentIUCNKarachi Oxygen HubMalirMalir express wayMalir RiverRare BirdsWorld Bank
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ایف اے ٹی ایف اجلاس دہشت گردوں کی مالی معاونت، منی لانڈرنگ کے جائزے کا آغاز

Next

دنیا پر امریکی اجارہ داری

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme