سولہ سال سے غار میں جانوروں کے ساتھ رہنے والا سربیائی باشندہ

ویب ڈیسک

سربیا : ان دنوں عالمی ذرائع ابلاغ میں
سربیا کے ایک شخص کا  غیر معمولی چرچا ہورہا ہے، جو گزشتہ سولہ سال سے شہری زندگی سے دور ایک غار میں رہ رہا ہے، جہاں وہ ایک بہت بڑے خنزیر سمیت کئی جانوروں کے ساتھ رہائش پذیر ہے

تفصیلات کے مطابق سربیائی شہری پینٹا پیٹرووِچ سربیا کے مشہور دریا گریڈائسنیکا کے پاس ایک غار میں رہائش پذیر ہے، جہاں اس کا ایک دوست جانور خنزیر بھی ہے جس کا وزن 200 کلوگرام ہے۔ وہ شہری زندگی سے دور رہتے ہیں. گزشتہ دنوں انہیں بڑی مشکل سے کووڈ 19 ویکسین لگائی گئی

پینٹا پیٹرووِچ کی عمر ستر سال ہے، ان کے اس انوکھے رہن سہن کی وجہ سے دنیا بھر کے لوگ ان کی ذات میں دلچسپی لیتے ہیں، جبکہ ان کے اپنے شہر کے لوگ بھی ان کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سولہ سال سے وہ آدھا وقت درخت پر بنائے گئے ایک ڈربے نما گھر میں رہتے ہیں اور بقیہ آدھا وقت وہ پچیس میٹر ایک طویل غار میں رہنا پسند کرتے ہیں، جو دریا کے پاس ایک گھاٹی میں واقع ہے

ان کے اس طرز زندگی کی وجہ یہ ہے کہ وہ تناؤ بھری جدید دنیا سے بیزار ہیں. وہ اپنے درجنوں پالتو جانوروں کے ساتھ غار میں رہتے ہیں. ان کا کہنا ہے کہ یہ زندگی بہت اچھی ہے

وہ اس سے قبل شہر میں رہتے ہوئے اپنی مہارت سے کئی اشیا بناتے رہے اور خوب دولت بھی کمائی اور ان کے دوستوں کا حلقہ بھی وسیع تھا، لیکن جیسے ہی ان پر برا وقت آیا سب دوست انہیں چھوڑ گئے

پینٹا نے کئی برس پہلے ایک ترک اخبار کو انٹرویو میں بتایا تھا کہ میں اب روایتی دنیا میں نہیں رہ سکتا، کیونکہ اس طرح کی آزادی رقم سے بھی نہیں خریدی جا سکتی، پانی کا بل نہیں دینا پڑتا، بجلی کا تردد نہیں ہے اور آس پاس فطرت کے خوبصورت نظارے ہیں

وہ سردیوں میں آگ جلاکر گرمی حاصل کرتے ہیں، دریا میں نہاتے ہیں، زمین پر سوتے ہیں لیکن کسی سے شکایت نہیں کرتے۔ ان کے نزدیک یہ بہترین زندگی ہے اور خود کو دوسروں سے لاکھوں گنا بہتر تصور کرتے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close