پنجشیر : افغانستان کے صوبے پنجشیر میں طالبان اور شمالی اتحاد کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے اور دونوں فریقین میں امن پر اتفاق ہو گیا ہے، جس کے بعد افغان طالبان اور شمالی اتحاد نے ایک دوسرے پر حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے
اطلاعات کے مطابق افغان طالبان اور شمالی اتحاد کے درمیان بعض موضوعات پر چاریکر کے علاقے میں بات چیت اب بھی جاری ہے
واضح رہے کہ افغان طالبان نے کمانڈر قاری فصیح الدین کی قیادت میں چند روز سے شمالی اتحاد کے گڑھ پنجشیر کا گھیراؤ کر رکھا تھا اور اطلاعات تھیں کہ طالبان وادی پنجشیر میں داخل ہوگئے ہیں ، طالبان کمانڈر قاری فصیح الدین نے شمالی اتحاد کے سابق کمانڈر احمد شاہ مسعود کی رہائش گاہ پر قبضے کا دعویٰ بھی کیا تھا
قبل ازیں طالبان کمانڈر قاری فصیح الدین نے یہ بھی کہا تھا کہ امید ہے پنج شیر میں لڑائی نہیں ہوگی، معاملہ بات چیت سے حل ہوجائے گا
دوسری جانب افغانستان کے مقتول رہنما احمد شاہ مسعود کے بھائی احمد ولی مسعود نے پیرس میں گفتگو کرتے ہوئے امریکا سے مدد کی اپیل کی تھی اور یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ طالبان کے خلاف مزاحمت پورے ملک میں پھیل رہی ہے، طالبان مزاحمت کو کچلنے میں ناکام ہوں گے لیکن اب تازہ اطلاعات کے مطابق شمالی اتحاد نے مزاحمت سے ہاتھ کھڑے کر لیے ہیں.
یہ بھی پڑھئیے:
-
ہمیں نہیں لگتا کہ پاکستان مخالف کوئی تنظیم افغانستان میں ہے، طالبان
-
عالمی برادری کو طالبان کے ساتھ بات چیت سے جھجھکنا نہیں چاہیئے، جرمنی
-
روس اور چین کا افغانستان سے خطرات کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے پر اتفاق
-
پاکستان کے ساتھ مل کر افغانستان میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، روس
-
امریکا وقت پر کابل سے نہ نکلا تو نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے، طالبان
-
ملا برادر سے سی آئی اے ڈائریکٹر کی خفیہ ملاقات