میٹرک کے اگلے سالانہ امتحانات، نصاب کو کم کرنے کی منظوری

نیوز ڈیسک

وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے اگلے سالانہ امتحانات برائے 2021ع کے لئے معمول کے نصاب کو کم کرنے کی منظوری دے دی ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹرک کے طلبہ و طالبات کے لیے خوشخبری ہے کہ وفاقی تعلیمی بورڈ نے اس بات کی منظوری دے دی ہے کہ میٹرک کے اگلے سالانہ امتحانات برائے 2021ع کے لیے معمول کے نصاب کو کم کیا جائے گا

اس سلسلے میں وفاقی تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس وبا کے باعث موجودہ حالات میں طلبہ کی سہولت کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ امتحان 2021 کے لئے معمول کے نصاب کو کم کیا جائے.

نصاب وفاقی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پر آویزاں کر دیا گیا ہے، طلبا و اساتذہ نصاب ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close