بھارت میں بارش کے لیے ہندو رسم کے مطابق لڑکیوں کی برہنہ پریڈ

ویب ڈیسک

مدھیا پردیش : بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں چھ لڑکیوں کو بارش کے لیے برہنہ گھمایا گیا

بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں خشک سالی سے متاثرہ گاؤں بندیل خند میں ہندو رسم کے مطابق چھ لڑکیوں کو بارش کے لیے برہنہ کرکے پورے گاؤں کا چکر لگایا گیا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکیوں کے کندھے پر لکڑی رکھی ہوئی تھی جس پر ایک مینڈک کو باندھا گیا تھا

مقامی افراد کے مطابق یہ رسم بارش برسانے کے لیے کی جاتی ہے، اس سے بارش برسانے والا بھگوان خوش ہوتا ہے اور پورے علاقے میں بارش ہوتی ہے، لڑکیوں کو ایک جلوس کی شکل میں گھمایا گیا جو گاؤں کے ہر گھر کے باہر کچھ دیر کے لیے رکتا تھا

دوسری جانب ضلع کے ڈپٹی کلیکٹر کے مطابق اس رسم سے لڑکیوں کے والدین بھی خوش تھے اور وہ خود اس میں شریک ہوئے تھے

جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کوئی شکایت سامنے نہیں آئی، اگر کسی نے شکایت درج کرائی تو کارروائی کی جائے گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close