پاکستانی بچی نے بھارتی کھلاڑی کو ہرا کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ  قائم کر دیا

ویب ڈیسک

پاکستان کی آٹھ سالہ مارشل آرٹس چیمپئن فاطمہ نسیم نے  بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر نیا گنیز ورلڈ  ریکارڈ  قائم کیا ہے. فاطمہ نے ایلبو اسٹرائیک مقابلے کا نیا ریکارڈ پاکستان آرمی کے نام کیا ہے

فاطمہ نسیم  گنیز ورلڈ ریکارڈ بک میں سات سال کی عمر میں دنیا کی سب سے کم عمر مارشل آرٹس کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کر چکی ہیں، فاطمہ کا ریکارڈ کرن اونیال نے 242 کے مقابلے 258 ایلبو اسٹرائیک مار کر توڑ دیا تھا، تاہم صرف چار ماہ بعد ہی فاطمہ نے  عالمی ریکارڈ واپس حاصل کر لیا۔ آٹھ سالہ فاطمہ نسیم نے بھارتی خاتون  ایتھلیٹ پر اپنی واضح سبقت ثابت کرتے ہوئے ایک منٹ میں 258 مرتبہ کے مقابلے میں 272 مرتبہ دونوں ہاتھوں سے کہنی کو ٹارگٹ پر ہٹ کرتے ہوئے ریکارڈ کو پاکستان کے نام کیا

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعے فاطمہ کے ریکارڈ کی تصدیق کرتے ہوئے تمام تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دی ہیں

اس موقع پر فاطمہ کا کہنا تھا کہ میں انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنا چاہتی ہوں، میری خواہش ہے کہ  عالمی سطح پر اپنے ملک اور قوم کا نام روشن کروں

فاطمہ نسیم پاکستان کے لیے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے مارشل آرٹس چیمپئن محمد راشد کی صاحبزادی ہیں، راشد 65 عالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں، یہ پاکستان اکیڈمی آف مارشل آرٹس کا مجموعی طور پر 82 واں عالمی ریکارڈ ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close