خليج بنگال کے طوفان سے کراچی میں بارش کی پیشگوئی

نیوز ڈیسک

کراچی : محکمہ موسمیات نے 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ سندھ میں داخل ہوں گی، جو 2 اکتوبر تک وقفے وقفے سے بارش کا باعث بنیں گی، 28 ستمبر سے 2 اکتوبر کے دوران کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میرپور خاص، تھرپارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، ٹھٹہ، بدین اور حیدر آباد سمیت دیگر شہروں میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 28 ستمبر سے 2 اکتوبر کے دوران امکانی تیز بارش کے باعث کراچی، ٹھٹہ، بدین اور حیدر آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ ہے.

جبکہ حکمۂ موسمیات نے خلیجِ بنگال میں بننے والے ٹراپیکل سائیکلون کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو اس طوفان سے خطرہ نہیں

محکمۂ موسمیات کے مطابق وسطی خلیجِ بنگال میں ہوا کا شدید کم دباؤ ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہو رہا ہے، یہ ڈیپ ڈپریشن کراچی سے 2 ہزار 425 کلو میٹر دور ہے

ترجمان محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام تک سائیکلونک طوفان بن سکتا ہے، سائیکلون کا رخ مغرب میں بھارت کی جانب ہے

محکمۂ موسمیات کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو اس طوفان سے خطرہ نہیں ہے.

دوسری جانب بھارتی محکمۂ موسمیات نے بھی سائیکلون الرٹ جاری کر دیا ہے، یہ الرٹ شمالی آندھرا پردیش اور اڑیسہ کے جنوبی ساحل کے لیے جاری کیا گیا ہے، طوفان بننے کی صورت میں اسے ’گلاب‘ کا نام دیا جائے گا، جس سے کراچی میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے

بھارتی ماہرِ موسمیات مہیش پلاوات کے مطابق خلیجِ بنگال میں بننے والا سائیکلونک طوفان اپنی نوعیت کی نایاب موسمیاتی سرگرمی ہے، مون سون میں بحیرۂ عرب یا خلیجِ بنگال میں سائیکلون نہیں بنا کرتے

انہوں نے بتایا کہ خلیجِ بنگال میں موجود ڈیپ ڈپریشن شدت اختیار کر گیا ہے جو سائیکلونک اسٹارم کی صورت اختیار کر گیا ہے، عام طور ستمبر میں بحیرۂ عرب اور خلیجِ بنگال میں سائیکلون نہیں بنتے، اکتوبر اور نومبر میں سائیکلون بنتے ہیں

بھارتی ماہرِ موسمیات نے بتایا کہ دوپہر تک یہ سائیکلون بن سکتا ہے، لیکن زیادہ شدت اختیار نہیں کرے گا

ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ طوفان وسطی بھارت اور گجرات پار کرنے کے بعد جنوب پاکستان اور کراچی میں بارشوں کا باعث بن سکتا ہے

بھارتی ماہرِ موسمیات مہیش پلاوات کا یہ بھی کہنا ہے کہ سائیکلون بننے کی صورت میں اس کا نام ’گلاب‘ رکھا جائے گا. واضح رہے کہ اس طوفان کا نام ’گلاب‘ پاکستان کی طرف سے تجویز کیا گیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close