لالیگا میں اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن ایٹلیٹکو میڈرڈ کو الاویس کے ہاتھوں شکست

نیوز ڈیسک

اسپینش لیگ "لالیگا” میں بڑا اپ سیٹ اس وقت سامنے آیا، جب مسلسل پانچ میچوں میں شکست کے بعد A نے دفاعی چیمپئن ایٹلیٹکو میڈرڈ کو ایک صفر سے شکست دے دی

ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے اسٹرائیکر لوئس سواریز اور گریزمین کے مخالف گول پر حملے بھی مکمل طور پر ناکام رہے

اسپینش لیگ میں الاویس نے میچ کے چوتھے ہی منٹ میں ایٹلٹیکو میڈرڈ کے خلاف برتری حاصل کی، یہ گول لاگوارجیا نے اسکور کیا

الاویس گزشتہ سیزن میں سولہویں نمبر پر تھی، موجودہ سیزن میں بھی اسے مسلسل پانچ شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا

دفاعی چیمپئن ایٹلیٹکو میڈرڈ میچ میں 71 فیصد بال پزیشن رکھنے کے باوجود گول برابر نہ کرسکی

لوئس سواریز، گریزمین اور لورینٹے جیسے اسٹار کھلاڑیوں کی موجودگی میں اسے آٹھ کارنرز بھی ملے

اس نے تیرہ بار مخالف گول پر حملے کیے لیکن سب ناکام ہوئے اور الاویس نے میچ ایک صفر سے جیت لیا

اس سے قبل بارسلونا اور کیڈیز کے درمیان مقابلہ بغیر گول کے برابر ہو گیا

ریال بیٹس نے اوسوسونا کو تین ایک سے شکست دے دی، جبکہ ریال سوسیڈاڈ نے گراناڈا کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین دو کے اسکور سے مات دے دی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close