پاکستان کو عالمی زیتون کونسل کا ممبر تسلیم کر لیا گیا

نیوز ڈیسک

لاہور : بین الاقوامی زیتون کونسل نے پاکستان کو باقاعدہ طور پر کونسل کا ممبر تسلیم کر لیا ہے

باقاعدہ ممبرشپ کے ذریعے پاکستان کی زیتون کی پیداوارحاصل کرنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر معاونت دی جا سکے گی اور اس سیکٹر کو مزید ترقی دینے کے لیے کونسل کی طرف سے بھی ہر سطح پر معاونت دی جائے گی

علاوہ ازیں کونسل پاکستان کے زیتون کے تیل اور اس کی مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانے میں کردار بھی ادا کرے گی، جس سے زیتون کے تیل کو بیرون ملک برآمد کرنے میں مدد ملے گی

ایگزیکٹو ڈائریکٹر بین الاقوامی زیتون کونسل عبداللطیف غدیرا نے بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال کے دورہ کے موقع پر اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کے آب و ہوا زیتون کی کاشت اور معیاری پیداوارحاصل کرنے کے لیے انتہائی موزوں ہے اور پاکستان میں زیتون کی پیداوار بڑھانے کے وسیع امکانات موجودہیں

اس موقع پر بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال کے ڈائریکٹر محمد رفیق ڈوگر نے بریفینگ بھی دی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close
Close