جلدی کرو، میری انگریزی پانچ منٹ میں ختم ہو جائے گی: افغان کپتان

نیوز ڈیسک

شارجہ : افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ولڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ سے میچ جیتنے کے بعد پریس کانفرنس میں صحافیوں سے بات چیت شروع ہونے سے قبل مذاق میں کہا کہ ذرا جلدی کرنا پانچ منٹ میں میری انگریزی ختم ہو جائے گی

محمد نبی مسکراتے ہوئے پریس کانفرنس میں آئے اور بیٹھتے ہی پہلے پوچھا کہ کتنے سوال ہیں۔ پھر خود ہی کہنے لگے کہ  یہ سب سے مشکل کام ہے، پانچ منٹ ہیں آپ لوگ کتنے سوال کریں گے؟

محمد نبی کا یہ مذاق میں کہا گیا یہ جملہ سوشل میڈیا پر خوب پھیلا۔ جنوبی ایشیا کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ہمیشہ سے انگریزی زبان کا مسئلہ رہا ہے۔ اسی وجہ سے کئی ٹی وی چینلز نے اب ان میں سے کئی کے ساتھ اردو میں بات کرنا بھی شروع کیا ہے، جس کا انگریزی ترجمہ بعد میں سوال پوچھنے والا خود ہی کر دیتا ہے

واضح رہے کہ افغان ٹیم کے اکثر کھلاڑی ماضی میں پاکستان میں ہی کھیلتے رہے ہیں، جہاں انہوں نے اردو بھی سیکھی ہے۔
لیکن  پریس کانفرنس کے دوران محمد نبی کی بولی گئی اردو بھی ”سننے سے تعلق“ تھی

وڈیو پر ردعمل میں بھارت کے ایک پروفیسر سیپرشاد شیٹی نے لکھا کہ مجھے سمجھے نہیں آتی کہ آئی سی سی انگریزی میں ہی کیوں پریس کانفرنس منعقد کرتی ہے

واضح رہے کہ محمد نبی، راشد خان کی جانب سے کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد ٹیم کے کپتان بنائے گئے تھے۔ جس کے کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ اس مشکل صورت حال پر میں بورڈ کا فیصلہ قبول کرتا ہوں، ہم سب مل کر ورلڈ کپ میں قوم کی بہترین نمائندگی کریں گے

پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کا مقابلہ 29 اکتوبر کو دبئی میں ہو رہا ہے، جس کے لیے دونوں ممالک کے شائقین بے تابی سے منتظر ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close