نیشنل بینک آف پاکستان پر سائبر حملہ، سروس شدید متاثر

نیوز ڈیسک

کراچی : نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) پر سائبر حملہ ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے بینک کی سروس شدید متاثر ہوئی ہے. بینک ذرائع کے مطابق یہ سروس پیر تک بحال ہونے کا امکان ہے

نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 29 اور 30 اکتوبر کی درمیانی شب نیشنل بینک آف پاکستان کے سرور پر ایک سائبر حملے کی نشاندہی ہوئی، جس نے اس کی سروس کو متاثر کیا ہے

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ نظام کو علیحدہ کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے گئے، اس وقت صارفین یا مالیاتی ڈیٹا پر کوئی اثر نہیں ہوا ہے

بینک کا مزید کہنا ہے کہ اس معاملے میں صنعت کے بڑے ماہرین بشمول جہاں ضرورت ہے وہاں بین الاقوامی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے درستی کی کوششیں جاری ہیں

بینک کے اعلامیے کے مطابق فی الحال صارفین کے لیے این بی پی کی خدمات متاثر ہیں، ہم اس مداخلت پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں اور اُمید ہے کہ پیر کی صبح تک صارفین کے لیے ضروری خدمات بحال کردی جائیں گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close