میانمار میں امریکی صحافی کو گیارہ سال قید کی سزا

ویب ڈیسک

رنگون : میانمار کی عدالت نے امریکی صحافی کو گیارہ سال قید کی سزا سنا دی ہے

اس ضمن میں غیر ملکی خبر رساں ادارے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق  سینتیس سالہ ڈینی فینسٹر کے وکیل تھان زاؤ آنگ نے سزا کی تصدیق بھی کر دی ہے

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈینی فینسٹر کو بغاوت ، غیر قانونی ایسوسی ایشن اور امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات پرسزا سنائی گئی

ڈینی فینسٹر آن لائن نیوز میگزین ”فرنٹیئر میانمار“ کے مینیجنگ ایڈیٹر ہیں، انہیں مئی میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا، جب وہ میانمار سے باہر جانے کی کوشش کر رہے تھے

ڈینی فیسٹر اس وقت رنگون کی جیل میں قید ہیں۔ جبکہ ان کے کیس کی سماعت بھی خفیہ رکھی گئی تھی

اس حوالے سے ”فرنٹئیر میانمار“ کے ایڈیٹر ان چیف تھامس کین کا کہنا ہے کہ ڈینی فینسٹر کو مذکورہ الزامات کے تحت سزا دینے کا کوئی جواز نہیں تھا۔ فرنٹئیر میانمار میں سب اس فیصلے سے مایوس ہیں

واضح رہے کہ رواں برس فروری میں میانمار کی فوجی جنتا نے آنگ سان سوچی کی حکومت کو برطرف کر دیا تھا۔ آنگ سان سوچی فوجی بغاوت کے بعد سے اپنے گھر میں نظر بند ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close