کوئٹہ سے کراچی آنے والی واحد ٹرین بولان میل ڈیڑھ سال بعد دوبارہ بحال

نیوز ڈیسک

کوئٹہ – کوئٹہ سے کراچی کے درمیان چلنے والی واحد ٹرین بولان میل کو آج سے دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے

کوئٹہ سے کراچی کے درمیان چلنے والی واحد ٹرین بولان میل ڈیڑھ سال بعد آج سے بحال کردی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق بولان میل کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ڈیڑ ھ سال قبل بند کردیا گیا تھا، لیکن اب کورونا کی صورتحال میں بہتری اور عوام کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بولان میل کو آج سے دوبارہ بحال کیا جارہا ہے

ریلوے حکام کے مطابق آج سے شروع کی جانے والی  ٹرین میں ایک اسٹینڈ اے سی سمیت آٹھ بوگیاں شامل ہیں، جن میں چھ سو کے قریب مسافر سفر کرسکیں گے

کوئٹہ سے چلنے والی ٹرین کل صبح 8 بجے کراچی پہنچے گی، جب کہ کراچی سے کوئٹہ کے لئے شام 6 بجے روانہ ہوگی

بولان میل ٹرین کی بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا کہ کوئٹہ کراچی روٹ ٹرین کے ذریعے آج ایک بار پھر پاکستان ریلوے بحال ہورہی ہے، ریل غریبوں کی سواری ہے، تفتان روٹ پر بھی ٹرینیں چل رہی ہے، چمن ریلوے لائن بھی بحال کردی جائیں گی، سی پیک کے تحت بلوچستان میں کام ہو رہا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close