ایپل کی گھڑی صارفین کے لئے خطرہ بن گئی، کمپنی کیخلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک

الاباما – کیلیفورنیا کی ایک عدالت میں درج ہوئے مقدمے میں ایپل کمپنی کی بنائی گئی جدید ٹیکنالوجی سے لیس گھڑیوں کو صارفین کیلئے خطرے کے طور پر بتایا گیا ہے

مقدمے کے مدعی کرس اسمتھ کا کہنا ہے کہ گھڑی سے انہیں شدید چوٹیں اور گہرے زخم آئے ہیں

نیویارک پوسٹ میں شایع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق  مدعی نے دعویٰ کیا کہ اس کا ہاتھ اس وقت شدید زخمی ہوگیا جب اس کی ایپل کی گھڑی کا شیشہ اچانک سے ٹوٹ گیا اور کناروں پر باقی رہ جانے والے کانچ کے ٹکڑے اس کے ہاتھ کو زخمی کر گئے

مدعی کرس اسمتھ امریکی ریاست الاباما کے رہائشی ہیں، جنہوں نے ایپل گھڑی 359 ڈالرز معہ ٹیکس کے ساتھ خریدی تھی۔ اسمتھ کے ساتھ حادثہ گولف کھیلتے ہوئے پیش آیا

شکایت میں یہ بھی درج تھا کہ چونکہ گھڑی کی لیتھیئم-آئن بیٹری پھول سکتی ہے، جس سے کانچ کا فریم کبھی بھی ٹوٹ سکتا ہے، جو کہ صارف کو گہرے زخم پہنچا سکتا ہے

واضح رہے کہ یہ اس نوعیت کی پہلی یا واحد شکایت نہیں ہے، بلکہ اس سے قبل بھی کمپنی کو اس حوالے سے درجنوں شکایات موصول ہوچکی ہیں تاہم اس سے متعلق ادارے کی جانب سے ابھی تک کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close
Close