تلنگانہ اور اتر پردیش میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی

ویب ڈیسک

بھارتی شہر حیدر آباد میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت جم از کم 14 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں

بھارتی میڈیا کے مطابق تلنگانہ اور اتر پردیش کے علاقوں میں تیز بارشوں نے معمولات زندگی کو درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے، سب سے زیادہ نقصان حیدرآباد میں ہوا جہاں مختلف واقعات میں 14 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جب کہ بعض لاشوں کے پانی میں بہہ جانے یا ملبے تلے دبے ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے

بارش کی وجہ سے تلنگانہ کے کم از کم 14 اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔ نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے اور سڑکوں پر گاڑیاں تیرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ حیدرآباد میں بھی ایک کچی آبادی میں کئی گھر مندہم ہوگئے، ایک گھر کے ملبے میں دب کر بچی سمیت 9 افراد کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ سڑکوں پر کئی فٹ پانی جمع ہوجانے کی وجہ سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے دشواری کا سامنا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close