اسلام آباد ہائیکورٹ کا شہبازگل اورشہزاداکبرکا نام اسٹاپ لسٹ سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل اورشہزاد اکبرکا نام اسٹاپ لسٹ سے نکالنے اوردونوں شخصیات کوہراساں نہ کرنے کا حکم دیا ہے

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے اسٹاپ لسٹ میں نام ڈالنے کے خلاف پی ٹی آئی رہنماؤں شہباز گل اورشہزاد اکبرکی درخواست کی سماعت کی۔ایف آئی اے اور وزارت داخلہ کے حکام عدالت میں پیش ہوئے

ایف آئی اے حکام نے عدالت کوبتایا کہ 8 اپریل کواے ڈی ایمگریشن کوایک خط ملا تھا۔ غیرمعمولی صورتحال کے تناظرمیں ان کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا۔شہزاد اکبراورشہباز گل کیخلاف انکوائریز زیرالتوا ہیں۔ ان پر اختیارات سے تجاوز اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی انکوائری ہے
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسارکیا کہ کیا مارشل لا لگ گیا تھا۔ ایف آئی اے کب سے اتنی آزاد ہوگئی کہ حکومتی لوگوں کیخلاف انکوائری شروع کردی۔ایف آئی اے کے کنڈکٹ کو2سال سے آبزرو کررہے ہیں۔ اسٹاپ لسٹ میں نام ڈانلے کے لئے کون سا قانون موجود ہے۔ اپنی کنڈکٹ سے اپنے آپ کو شرمندہ نہ کریں

عدالت کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے سمجھ لے یہ طریقے پرانے ہوچکے ہیں۔ عدالت اس وقت بھی کہتی رہی ہے کہ ایف آئی اے عام شہریوں کی خدمت کے لئے ہے۔ کسی عام آدمی سے پوچھ لیں جواسٹوری بتا رہے ہیں اس پریقین نہیں کیا جاسکتا

عدالت نے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close