نائیجیریا میں پُرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے، 51 شہری  اور 18 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

نیوز ڈیسک

افریقی ملک نائیجیریا میں پُرتشدد مظاہروں میں 51 شہری اور 18 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے

اس ضمن میں ملنے والی تفصیلات کے مطابق نائیجیریا میں مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 69 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 51 شہری اور 18 سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں

نائیجیریا کے صدر محمدو بوحاری نے ٹیلی وژن خطاب میں تصدیق کی کہ گزشتہ روز پُرتشدد واقعات میں 11 پولیس اور 7 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ 51 شہری بھی اپنی جان کھو بیٹھے ہیں اور 37 شہری زخمی ہیں جن میں سے 11 کی حالت تشویشناک ہے۔

نائیجیریا کے سب سے بڑے شہر لاگوس میں تاحال پورے دن کا کرفیو نافذ ہے۔ پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ منگل کے روز 33 سالہ شخص کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فائرنگ سے ہلاکت کے بعد شروع ہوا

مظایرین،  مہنگائی اور غربت کے خاتمے اور پوليس اصلاحات کے ساتھ موجود حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں جب کہ 1983 سے ملکی اقتدار پر براجمان صدر محمدو بوحاری نے مظاہرین کو طاقت سے کچلنے کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close