واٹس ایپ کا نیا پرائیویسی فیچر، جسے جاننا آپ کے لیے ضروری ہے

ّویب ڈیسک

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نئی پرائیویسی کنٹرول سیٹنگز متعارف کرا دیں ہیں، جس کو استعمال کرتے ہوئے اب صارفین کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ جس کو چاہیں گے اس کو اپنی پروفائل پکچر، اپنے متعلق معلومات، لاسٹ سین اور واٹس ایپ اسٹیٹس دکھائیں گے

یعنی واٹس ایپ نے پرائیویسی کو بہتر بنانے ہوئے پروفائل تصویر، اسٹیٹس، بائیو اور لاسٹ سین کے فیچرز کو اپڈیٹ کیا ہے اور اب صارفین انہیں بھی اپنی پسند کے مطابق چلا سکیں گے

نئی اپڈیٹس کے مطابق اب صارفین کے پاس یہ آپشن ہوگا کہ وہ چاہیں تو اپنی پروفائل کو ہر کسی کے لیے اوپن رکھیں اور یا پھر وہ اسے اپنے کانٹیکٹس کے لیے اوپن رکھیں

واٹس ایپ کی جانب سے یہ نیا فیچر گزشتہ برس بِیٹا ٹیسٹرز کے لیے جاری کیا گیا تھا لیکن اب کمپنی نے یہ فیچر عام صارفین کے لیے بھی جاری دیا گیا ہے

حالیہ ٹویٹ میں واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ کمپنی نے اپنے صارفین کے لیے سخت پرائیویسی کنٹرول سیٹنگز جاری کردیں ہیں۔ اب تک صارفین اپنا واٹس ایپ اسٹیٹس، لاسٹ سین اور اپنے متعلق معلومات پر تین قسم کی پرائیویسی کا اطلاق کر سکتے ہیں
1) سب کے دیکھنے کے لیے دستیاب
2) صرف آپ کے کانٹیکٹس دستیاب
3) مکمل طور پر پوشیدہ

لیکن اب ایک نیا آپشن شامل کیا گیا ہے، جس کے مطابق صارف اپنے کچھ کانٹیکٹس سے اپنی پروفائل پکچر وغیرہ پوشیدہ رکھ سکیں گے۔ جبکہ یہ سب چیزیں باقیوں کے لیے عیاں رہیں گی۔ یہ بلیک لسٹ کرنے کی ہی ایک نئی شکل ہے

اس طرح صارفین پرائیوسی کے مذکورہ آپشن پروفائل تصویر کے لیے علاوہ اسٹیٹس، اباؤٹ اور لاسٹ سین کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں

مذکورہ فیچرز کو اپڈیٹ کرنے کے لیے صارف کو اپنے اکاؤنٹ کی سیٹنگ میں جانے کے بعد اکاؤنٹس میں جاکر پرائیویسی کو تبدیل کرنا پڑے گا

ان سیٹنگز کے لیے اسکرین پر اوپری حصے میں دائیں جانب تین نقطوں پر ٹیپ کریں، سیٹنگز میں جائیں پھر اکاؤنٹ میں اور پھر پرائیویسی میں جاکر سیٹننگ کر لیں

واٹس ایپ نے حال ہی میں متعدد نئے فیچرز کو بھی متعارف کرایا تھا اور جلد ہی وہ مزید نئے فیچرز متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے

اس وقت واٹس ایپ ماہرین کم از کم نصف درجن کے قریب دوسرے کئی فیچرز پر کام کرنے میں مصروف ہیں، جنہیں رواں برس کے اختتام سے قبل تک متعارف کرادیا جائے گا

اس وقت واٹس ایپ کے ماہرین نہ صرف اینڈرائڈ بلکہ ڈیسک ٹاپ ورژنز کے مختلف فیچرز متعارف کرانے پر بھی کام کر رہے ہیں، علاوہ ازیں واٹس ایپ بزنس اور پریمیم کے فیچرز کو بھی بڑھانے پر کام جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close