آئی فون 14 اور پرو میکس میں نیا کیا ہوگا؟

ویب ڈیسک

ٹیکنالوجی کی بڑی امریکی کمپنی ایپل ہر سال آئی فون کا نیا ماڈل متعارف کرواتی ہے، جس کا دنیا بھر میں صارفین بے صبری سے انتظار کرتے ہیں

ممکنہ طور پر اکتوبر یا ستمبر میں متعارف ہونے والے نئے آئی فون 14 کی سیریز کے بارے میں بھی مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں

انٹرنیٹ پر آنے والی خبروں کے مطابق آئی فون 14 پرو میکس کے فرنٹ کیمرہ میں ایک بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی

ٹیکنالوجی کی معروف ویب سائٹ جی ایس مرینا کے مطابق آئی فون 14 پرو میکس کے سیلفی کیمرہ میں ’آٹو فوکس‘ موڈ نصب کیا جائے گا، جو اس سے پہلے کسی آئی فون میں نہیں تھا

آئی فون اپنی ڈسپلے اسکرین کے بارے میں کافی پائیدار تصور کیا جاتا ہے، اسی سلسلے میں اس سال آئی فون میں دو نئی خصوصیات لائی جا رہی ہیں

اس حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کے مطابق نئے آئی فون کے ڈسپلے میں او لیڈ، ایل ٹی پی او اور آلویز آن موڈ جیسی سہولیات موجود ہوں گی

او لیڈ ڈسپلے

یعنی ایسا ڈسپلے جس کی مدد سے آپ کا فون صرف وہی چیز اسکرین پر روشن کرے گا، جسے آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ایل ای ڈی کی طرح بیک لائٹ پر منحصر نہیں کرتا۔
اس ٹیکنالوجی کے ذریعے آئی فون 14 سیریز کے صارفین کو ایک یہ فائدہ ہوگا کہ موبائل کی بیٹری کم خرچ ہوگی

ایل ٹی پی او ٹیکنالوجی

ایل ٹی پی او ایک ایسا ہارڈ ویئر ہے، جس کے ذریعے بیٹری کے بہتر استعمال میں مدد ملتی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی ایپل نے ہی متعارف کروائی تھی جو ایپل واچ میں بھی موجود ہے

آلویز آن موڈ

آلویز آن موڈ کی مدد سے اسکرین پر گھڑی اور پیغامات وغیرہ ہر وقت آن رہیں گے۔ یہ ٹیکنالوجی اینڈرائڈ فونز میں پہلے سے ہی موجود ہے

ٹیکنالوجی کی دنیا پر گہری نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق آئی فون 14 پرو اور پرو میکس میں کیمرہ کی حد 48 میگا پکسل ہوگی۔ ان دونوں فونز میں اسپیس 2 ٹی بی تک جانے کا امکان ہے

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئی فون 14 کی سکرین کے اوپر اس مرتبہ صرف کیمرہ اور فیس آئی ڈی کا سینسر لگایا جائے گا

مختلف رنگوں کے شوقین صارفین کے لیے بھی ایک خوشخبری ہے کہ اس مرتبہ جامنی رنگ کے آئی فون کا بھی امکان ہے

دوسری جانب یہ قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ آئی فون 14 پرو اور پرو میکس میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن یعنی ایپل آئی ڈی کے ذریعے کالنگ کی سہولت بھی شامل کی جا سکتی ہے

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ نئے ماڈل میں بیٹری چارجنگ پچھلے فونز کی نسبت زیادہ جلدی ہو سکے گی

اس بار ایپل کا ہدف 16 منٹوں میں 50 فیصد بیٹری چارج کرنا ہے جبکہ آئی فون 13 پرو اور پرو میکس میں 30 منٹ لگتے ہیں موبائل چارج ہونے میں

لیکن آئی فون کے مداحوں کے لیے ایک بری خبر یہ ہے کہ 14 سیریز کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آئے گا، میمرز کے مطابق ”اس بار معاملہ کڈنی سے بھی آگے نکل چکا ہے“

پاکستان میں آئی فون 14 کی قیمت چار لاکھ 60 ہزار روپے سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close