جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات،21 افراد ہلاک

ویب ڈیسک

ساؤتھ افریقہ کے دو شہروں میں پیش آنے والے فائرنگ کے تین مختلف واقعات میں اکیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں

پولیس کے مطابق ساؤتھ افریقا کے سب سے بڑے شہر جوہانسبرگ کے بار میں اتوار کی رات مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پندرہ افراد ہلاک ہو گئے، پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے ہیوی مشین گنوں سے نائٹ پارٹی میں مصروف لوگوں کو فائرنگ کا نشانہ بناتےہو ئےموت کی نیند سلا دیا

پولیس کے مطابق کرائم سین پر گولیوں کا نشانہ بننے والی بارہ لاشیں موجود تھیں، جائے وقوعہ سے گیارہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزیدتین افراد زندگی کی بازی ہار گئے

فائرنگ کا دوسرا واقعہ پیٹیر مارزبرگ کے قریب ایک بار مین پیش آیا، جہاں دو مسلح ملزمان اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے نہتے افراد کو نشانہ بنایا واقعہ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے

پولیس کے مطابق مرنے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں جنکی عمریں انیس سے پینتیس سال کے درمیان ہیں

پولیس کے مطابق فائرنگ کا تیسرا واقعہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب جوہانسبرگ کے قریب ہی واقع ٹاؤن شپ میں واقعہ بار میں پیش آیا جہاں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوئے

پولیس چیف ماویلہ کے کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔پولیس کا کہناہے کہ ایک ساتھ پیش آنے والے واقعات کا مختلف پہلؤوں سے جائزہ لیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close