آئی سی سی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ملتوی کرنے کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ICC نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے. ورلڈ کپ
رواں برس اکتوبر کے مہینے میں آسٹریلیا میں منعقد ہونا تھا.

آئی سی سی کے ترجمان کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس سال کورونا وائرس کی وبا کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد ممکن نہیں ہے.

ترجمان کے مطابق رواں سال شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اب اگلے سال ہوگا.

بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اب یہ ورلڈ کپ کس ملک میں ہوگا. جبکہ اس سے قبل 2021 کا ٹی ٹوئنٹی کپ انڈیا میں ہونا تھا.

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ 2023 کا ورلڈ کپ بھی اب چھ ماہ کے التوا کے ساتھ فیبروری-مارچ کی بجائے اب اکتوبر-نومبر میں ہوگا

شیڈول کے مطابق 2021 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت میں ہونا تھا۔بھارت میں 2023 میں ہونے والے ورلڈ کپ کی تاریخ کو بھی 6 ماہ کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

اسپورٹس کے حلقوں میں گزشتہ کچھ عرصے سے ورلڈ کپ کے التوا کے حوالے سے چہ میگویاں چل رہی تھیں، جن پر آج کے اعلامیے کے بعد مہرِ تصدیق ثبت ہوگئی ہے.

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ملتوی ہونے کی خبر سے کرکٹ کے شائقین میں مایوسی پھیل گئی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close