بدھ سے مون سون کا تیسرا سپیل، کن علاقوں میں زیادہ بارشیں؟

ویب ڈیسک

پاکستان میں محکمہ موسمیات نے بدھ سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے

پیر کو کراچی کے چیف میٹریالوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ ’پاکستان میں بدھ سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے۔‘

انہوں نے کہا ’بالائی سندھ اور بلوچستان میں موسلا دھار بارشیں ہوں گی جبکہ سوموار اور منگل کو ملک کے بیشتر علاقوں موسم خشک رہنے کے ساتھ درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔‘

سردار سرفراز کے مطابق ’مون سون بارشوں کا تیسرا سپیل 20 جولائی کی رات سے شروع ہوگا جو کہ 28 جولائی تک شمال کی جانب پھیلتے ہوئے دوبارہ سندھ کی طرف آجائے گا۔‘

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور سندھ میں معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے، جبکہ پاکستان کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا

موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہو سکتی ہے جبکہ پنجاب سندھ اور خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ہے

سردار سرفراز کا مزید کہنا تھا ”یکم محرم سے تین تک سندھ کے کچھ علاقوں میں جبکہ لاہور گوجرانولہ، فیصل آباد کے ساتھ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارشیں ہوں گی“

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close