پاکستانی فلم ’ملاقات‘ آسکر ایوارڈز کیلئے منتخب کرلی گئی

ویب ڈیسک

مشہور پاکستانی فلم ساز سیماب گل کی مختصر فلم ’ملاقات سینڈسٹورم‘ ہالی شارٹس فلم فیسٹیول کے زریعے آسکر ایوارڈز کیلئے منتخب ہوگئی

فلم ملاقات نے11 اگست سے 20 اگست تک جاری رہنے والے ہالی شارٹس فلم 2022 کی بہترین مختصر فلموں کی کیٹیگری میں’بیسٹ لائیو ایکشن ایوارڈ‘ اپنے نام کیا ہے۔

اس فیسٹیول کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے ٹاپ 3 پوزیشن ہولڈرز خود بخود آسکر کی دوڑ میں شامل ہو جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ’بیسٹ لائیو ایکشن ایوارڈ‘ کے ساتھ ساتھ پاکستانی فلم ’آسکر ایوارڈز‘ کی دوڑ میں بھی شامل ہوچکی ہے

فلم کے پروڈیوسر عبدالعزیز مرچنٹ نے یہ خوشخبری انسٹاگرام مداحوں کو بتائی ہے کہ ’سیماب گل کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم نے اگست 2022 میں دو اکیڈمی ایوارڈز کوالیفائنگ فیسٹیولز ہولی شارٹس فلم فیسٹیول اور فلکرز کے رہوڈ آئی لینڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں کامیابی حاصل کی ہے‘۔

یاد رہے کہ فلم کی کہانی غدیر احمد نامی ایک مصری لڑکی کے ساتھ پیش آئےحقیقی واقعے پر مبنی ہے، جس کی زندگی اپنے ورچوئل بوائے فرینڈ کے ساتھ ایک سنسنی خیز ڈانس ویڈیو شیئر کرنے کے بعد بالکل بدل جاتی ہے، کیونکہ وہ اس کی ویڈیو دیکھنے کے بعد اسے ذاتی طور پر ملنے کے لیے بلیک میل کرنا شروع کر دیتا ہے۔

فلم 13 اپریل 2020 کو ریلیز کی گئی تھی جس میں حمزہ مشتاق، پریزی فاطمہ، عائشہ شعیب احمد اور نبیلہ خان نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close