کراچی میں بارش کی پیش گوئی

نیوز ڈیسک

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے کراچی میں منگل کو بارش کی پیش گوئی کی ہے

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے ایک اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ منگل کی صبح شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش ملک میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے سبب ہوگی جب کہ اگلے 2 روز کے دوران شہر کا مطلع جزوی اور مکمل ابر آلود رہنے کی توقع ہے

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے تین دنوں کے دوران کراچی کا کم سے کم پارہ 14 سے 16 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد شہر میں معمول سے تیز سرد ہوائیں چل سکتی ہیں اور سرد ہواؤں کی وجہ سے شہر کا مجموعی درجہ حرارت گر سکتا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close