ورچوئل ریئلٹی سے کرکٹ کھیلنے کا خواب پورا کرتے حیدرآباد کے جڑواں بھائی

ویب ڈیسک

یوں تو حیدرآباد کے رہائشی سافٹ انجینیئر بھائیوں ہالار اور ولہار نے تماشائیوں سے بھرے میدان میں کرکٹ کھیلنے کا خواب دیکھا تھا، وہ حقیقی زندگی میں یہ خواب تو پورا نہ کر سکے، لیکن پھر بھی وہ اس کا ایک انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالنے میں بہرحال کامیاب ہو ہی گئے

یہ کہانی ہے سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد کے دو جڑواں بھائیوں ہالار اور ولہار کی، جنہوں نے کرکٹ کھیلنے کا اپنا خواب ورچوئل ریئلٹی کے ذریعے پورا کیا

سافٹ ویئر انجینیئرنگ میں ڈگری حاصل کرنے والے ہالار اور ولہار نے ابتدا میں مختلف کمپنیوں میں ملازمت کی، لیکن ان کے تخلیقی رجحان نے انہیں کچھ نیا کرنے کی ترغیب دی

جس کے بعد انہوں نے ’دی فائنل اوورز‘ نامی کرکٹ کی ورچوئل ریئلٹی گیم بنائی، جس پر انہیں بہت پذیرائی ملی۔ پھر انہوں نے نجی ملازمت چھوڑ کر ’میکزئیل‘ کے نام سے اپنی وی آر کمپنی قائم کی، جس میں ان کے ساتھ دیگر نو افراد کام کر رہے ہیں

اپنے اس سفر اور تخلیق کے بارے میں ہالار اور ولہار کا کہنا ہے ”ہر پاکستانی کی طرح ہمیں بھی بچپن سے کرکٹ کا جذبہ تھا، لیکن موقع نہ مل پانے کی وجہ سے اپنے خواب کو ورچوئل ریئلٹی کرکٹ گیم بنا کر پورا کیا، آج اس گیم کو پوری دنیا سے ہزاروں لوگ کھیلتے ہیں“

انہوں نے بتایا ”گیم بنانے کے بعد موٹیویشن ملی، جس کے بعد ہم نے اپنی وی آر کمپنی کھولنے کا ارادہ کیا، جو بہت اچھی چل رہی ہے۔ کرکٹ گیم کا شوق بھی پورا ہو رہا ہے اور اچھی کمائی بھی ہو رہی ہے“

پاکستان میں میٹاورس کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ”میٹاورس دنیا کا مستقبل ہے۔ پاکستان میں بھی بہت سارے لوگ اس پر کام رہے ہیں۔“

انہوں نے پاکستان میں آئی ٹی میں پڑھنے والے طلب علموں کو مشورہ دیا کہ اس وقت یہ بہت ضروری ہے کہ وہ میٹاورس کو پڑھیں، اسے سمجھیں اور اس کے لیے کام کرنا شروع کریں

انہوں نے ویب ڈیویلپمنٹ پر کام کرنے والے روایتی پروگرامرز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ”وہ میٹاورس پر کام کرنا سیکھیں تو پھر انہیں بہت سارے مواقع ملیں گے اور کافی کامیابی ملی سکتی ہے۔‘

آکیولس کئیسٹ OCULUS QUEST کے لیے گراؤنڈ اپ سے تیار کردہ اس ایکشن سے بھرپور وی آر کرکٹ گیم کے ساتھ ڈیتھ اوورز کی سنسنی خیزی کا تجربہ کیا جا سکتا ہے۔ ویب سائٹ پر موجود اس کے تعارف میں کہا گیا ہے کہ جب کہ کرکٹ گراؤنڈ بے ہنگم اور ہجوم سے خالی ہو چکے ہیں، محض تماشائی بن کر نہیں بلکہ حقیقت میں بلے باز بن کر صرف چند اوورز میں ایک زبردست ہدف کا تعاقب کر کے کرکٹ کے جوش کو بحال کریں

انفرادی مقامی کھلاڑی کے اعدادوشمار ہر گیم موڈ اور مشکل کی سطح کے لیے الگ ہوتے ہیں

ہوم آف کرکٹ، لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلنے کا لطف اٹھاتے ہوئے افسانوی مقام پر انتہائی دلچسپ میچوں کے سنسنی خیز اختتام کا تجربہ کیا جا سکتا ہے، یا پھر حسب ضرورت ڈیزائن کردہ، بڑے پیمانے پر ہجوم والے بڑے ’اسٹیڈیم‘ میں بھی کھیلنا ممکن ہے

کھیل آپ کے شاٹس اور غالب سمتوں کا مشاہدہ کرے گا جب آپ کھیلتے ہیں اور اسی کے مطابق فیلڈ پوزیشنیں سیٹ کرتے ہیں۔ یہ ہر باؤلر کے لیے علیحدہ علیحدہ آپ کا اوور ٹائم مطالعہ کرتا ہے اور آپ میں مضبوط ترین شعبوں کی سمجھ پیدا کرتا ہے

اس میں گیند بازوں کی چھ اقسام لیگ اسپن، آف اسپن، تیز، آؤٹ سوئنگ، میڈیم فاسٹ موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close