دنیا بھر میں یوٹیوب اور جی میل کی سروس متاثر

ویب ڈیسک

معروف وڈیو سرچ انجن یوٹیوب کا سرور دنیا بھر میں بیٹھ گیا، جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں یوٹیوب کی سروس متاثر ہوئی ہے، جس کی وجہ سے صارفین کو مختلف وڈیوز کو سرچ کرنے میں مشکلات درپیش آرہی  ہیں، یوٹیوب کی سروس متاثر ہونے کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آ سکی

اس کے علاوہ صارفین کو یوٹیوب کی سائٹ لوڈ کرنے میں بھی ناکامی ہو رہی  ہے، صارفین نے یوٹیوب پر ٹرولنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے. کئی صارفین نے اس حوالے سے مختلف پوسٹیں کیں. سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا  گیا کہ یوٹیوب کی حالت بگڑ گئی ہے اور ایک بندر کی تصویر بھی شیئر کی گئی

یوٹیوب کے علاوہ  گوگل کی دوسری سروسز بھی متاثر ہوئی ہیں، جن میں جی میل، گوگل ڈرائیو اور اس کی دیگر مصنوعات بھی شامل ہیں. جب کہ گوگل سرچ انجن کی سروس کے حوالے سے ایسی کوئی شکایت سامنے نہیں آئی

یوٹیوب اور جی میل کی سروس متاثر ہونے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہے جبکہ صارفین کی جانب سے اس بندش کی وجہ جاننے کے لیے ٹویٹر کا رخ کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close