واٹس ایپ کے نئے فیچرز، اسٹیٹس پر اب آپ کیا کیا کر سکتے ہیں؟

ویب ڈیسک

دنیا کا معروف میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ آئے روز صارفین کے لیے نئے فیچرز متعارف کراتا رہتا ہے۔ اس بار واٹس ایپ ‘اسٹیٹس’ کے فیچر میں مزید اپ ڈیٹس لایا ہے

اس ضمن میں ملنے والی تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا نے منگل کو اپنے میسجنگ پلیٹ فارم میں نئی اپ ڈیٹس کا اعلان کیا۔ ان نئی اپ ڈیٹس میں اب صارفین واٹس ایپ پر کوئی آڈیو پیغام یا اپنی من پسند آڈیو کو بھی اسٹیٹس پر لگا سکیں گے۔ اس سے قبل صارفین تصاویر، ویڈیوز، جفز اور ٹیکسٹ وغیرہ واٹس ایپ کے اسٹیٹس پر لگا سکتے تھے

مگر اب صارفین کو آڈیو پیغامات کو بھی اپنے اسٹیٹس پر لگانے کی اجازت دے دی گئی ہے

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ایک اور نئی اپ ڈیٹس پیش کی ہے جس کے تحت صارفین کسی بھی اسٹیٹس پر فوری ری ایکشن دے سکیں گے

اس اپ ڈیٹ میں واٹس ایپ کی جانب سے آٹھ ایموجیز شامل کیے گئے ہیں جو کسی بھی اسٹیٹس کے رپلائی میں دیے جاسکیں گے

کمپنی کے بقول صارفین کی پرائیویسی کا خیال رکھتے ہوئے ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اب صارفین اسٹیٹس میں بھی ‘پرائیویٹ آڈینس سلیکٹر’ کا استعمال کرسکیں گے یعنی صارف اپنا اسٹیٹس کن کن کو دکھانا چاہتا ہے اس کی سلیکشن کا اختیار صارف کے پاس ہوگا

اس فیچر میں صارف جس اسٹیٹس کے لیے اپنی آڈینس کا انتخاب کرے گا، اگلے اسٹیٹس کے لیے وہی آڈینس خود بخود سلیکٹ ہوجائے گی۔ البتہ صارف اپنا اسٹیٹس پوسٹ کرنے سے پہلے اس میں تبدیلی کر سکتا ہے

واٹس ایپ نے اپنی نئی اپ ڈیٹس میں ‘اسٹیٹس پروفائل رنگز’ کا فیچر بھی شامل کیا ہے۔ اس فیچر میں کسی بھی کانٹیکٹ کی جانب سے اسٹیٹس لگانے پر اس کی پروفائل پکچر پر ایک دائرہ نظر آئے گا جس پر کلک کرکے صارف اس نمبر کی جانب سے لگائے گئے اسٹیٹس کو دیکھ سکیں گے

واٹس ایپ نے اینڈرائڈ صارفین کے لیے اس دائرے کا رنگ سبز جب کہ ایپل صارفین کے لیے نیلا رکھا ہے

اسی طرح واٹس ایپ اسٹیٹس میں اب صارفین کوئی بھی لنک پوسٹ کرتے ہوئے اس کا ‘پریویو’ با آسانی دیکھ سکیں گے۔ پہلے یہ فیچر پیغام بھیجتے ہوئے دستیاب تھا۔ تاہم اب واٹس ایپ نے اس فیچر کو اسٹیٹس پر بھی شامل کرلیا ہے

اس فیچر سے اسٹیٹس دیکھنے والے صارف کو یہ اندازہ ہو سکے گا کہ وہ کس طرح کے مواد پر کلک کر رہا ہے

واٹس ایپ کی جانب سے یہ نئی اپ ڈیٹس دنیا بھر میں صارفین تک رول آؤٹ ہونا شروع ہو گئی ہیں اور جلد ہی یہ تمام صارفین کو دستیاب ہونگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close