لیورپول کے ہاتھوں مانچسٹر یونائیٹڈ کو تاریخی شکست اور ورلڈکپ کے ہیرو ایمباپے کا نیا اعزاز

ویب ڈیسک

معروف برطانوی فٹبال کلب لیورپول نے اتوار کو مانچسٹر یونائیٹڈ کو صفر کے مقابلے میں سات گول سے ایک بڑی شکست سے دوچار کیا ہے

لیگ کپ جیتنے کے صرف ایک ہفتے بعد یونائیٹڈ کو پریمیئر لیگ میں اپنی سب سے بڑی شکست اور تمام مقابلوں میں کلب کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا

خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق کوڈی گاکپو، ڈارون نونیز اور محمد صلاح نے دو، دو گول سکور کیے جبکہ ایک گول رابرٹو فرمینو نے کیا۔ دوسرے ہاف میں چھ گول اسکور ہوئے

محمد صلاح 129 گول کے ساتھ مرسی سائیڈ کلب کی جانب سے پریمیئر لیگ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے

کوڈی گاکپو نے 43 ویں منٹ میں اینڈریو رابرٹسن کے پاس پر گول کرکے لیورپول کو برتری دلائی۔

اگر یونائیٹڈ کے شائقین کو وقفے کے بعد ردعمل کی توقع تھی تو دوسرے ہاف میں وہ لیورپول کے دھماکہ خیز آغاز سے وہ حیران رہ گئے۔ ڈارون نونیز نے ہاروی ایلیٹ کے کراس پر لیورپول کی برتری میں اضافہ کیا۔

50 ویں منٹ میں مقابلہ0-3 تھا جب صلاح کوڈی گاکپو کے پاس پر گول کیا۔

وہاں سے مانچسٹر یونائیٹڈ کے کوچ ٹین ہیگ کے لیے صورت حال بد سے بدتر ہوتی چلی گئی اور ان کی ٹیم میچ میں واپسی کی کوشش کرتی رہی۔

لیورپول نے یونائیٹڈ کے کمزور دفاع کا بے رحمی سے فائدہ اٹھایا، صلاح نے 66 ویں منٹ میں 0-4 اور نونیز نے 75 ویں منٹ میں دوبارہ گول داغ دیا۔

صالح نے83 ویں منٹ گول کر کے سکور کردیا 0-6 اور متبادل کھلاڑی فرمینو نے 88 ویں منٹ آکر گول کر دیا۔

لیورپول کو گول کرنے کے صرف آٹھ مواقع ملے اور انہوں نے سات گول داغے

دو معروف ترین برطانوی فٹبال کلبوں کے درمیان ہوئے اس میں میچ میں لیور پول کو جس مارجن سے فتح ملی ہے، یہ ایک نیا ریکارڈ ہے

اس موقعے پر لیور پول کے مینیجر جرگن کلوپ نے کہا ’یہ طویل مدت بعد ایک بہترین پرفارمنس تھی۔ سب نے دیکھا کہ لڑکے کیا کچھ کر سکتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا ’میچ کے دوسرے ہاف کا آغاز اس سے زیادہ اچھا نہیں ہو سکتا تھا۔ اس کے بعد ہم اُڑ رہے تھے اور پھر ہمارے مقابلے میں کھیلنا سچ مچ مشکل ہو چکا تھا‘

لیورپول کی نظریں ٹاپ فور پر لگی ہوئی تھیں لیکن یونائیٹڈ کو معلوم تھا کہ جیت کے علاوہ کچھ بھی اس کے لیے ٹائٹل کے چیلنج کے لیے بڑا دھچکا ہوگا کیونکہ آرسنل نے ہفتے کو بورن ماؤتھ کے خلاف 2-3 سے فتح حاصل کی تھی

تاہم 2016 سے این فیلڈ میں شکست کے باعث تاریخ مہمان ٹیم کے ساتھ نہیں تھی۔ یونائیٹڈ کو گذشتہ سیزن میں اسی میچ میں 0-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا

جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی 23 میچز میں ہونے والی اس دوسری شکست نے ایک دہائی میں پہلا لیگ ٹائٹل اپنے نام کرنے کی اس کی امیدیں ختم کر دی ہیں کیونکہ وہ تیسرے نمبر پر موجود آرسنل سے بھی 14 پوائنٹس پیچھے ہیں

اس بڑی شکست کے بعد مانچسٹر یونائٹڈ کے مینیجر ایرک ٹین ہیگ نے کہا ’نتیجہ بالکل واضح ہے، یہ غیر پیشہ ورانہ ہے۔‘

’بہت سی چیزیں ہیں جو مجھے غصہ دلاتی ہیں۔ اتنی آسانی اتنے گول ہضم کرنا یقینی طور پر مشکل ہے۔‘

لیورپول اس وقت چوتھے نمبر پر موجود ٹوٹنہم کے تین پوائنٹس کے قریب ہے جبکہ اس کا ایک میچ ابھی باقی ہے

لیورپول نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو این فیلڈ فٹبال گراؤنڈ میں 0-7 سے ہرا کر جو شکست دی ہے، وہ 90 سال سے زائد عرصے میں بدترین شکست ہے

یونائیٹڈ کو اس سے قبل تین موقعوں پر 0-7 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آخری بار اتنے بڑے مارجن سے 1931 میں وولورہیمپٹن کے خلاف میچ شکست ہوئی تھی

اس سکور نے لیورپول کی یونائیٹڈ کے خلاف پچھلی بہترین فتح کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جو 1895 میں 1-7 سے جیت تھی

ورلڈکپ کے ہیرو ایمباپے کا ’پی ایس جی‘ کے لیے فرنچ لیگ میں سب سے زیادہ 201 گول کرنے کا اعزاز

قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے ہیرو اور فرانسیسی کھلاڑی کیلیان ایمباپے نے پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) فٹبال کلب کے لیے کھیلتے ہوئے ’نانٹیس‘ کے خلاف 4-2 کی دلچسپ جیت کے دوران کلب کا ریکارڈ 201 واں گول کیا

انہیں اس ریکارڈ گول کے لیے کھیل کے 92 ویں منٹ تک انتظار کرنا پڑا لیکن جب انھوں نے انتہائی ماہرانہ انداز میں بائیں پاؤں سے شاٹ لگا کر فٹبال کو گول کے اندر ڈال دیا تو وہ پی ایس جی کی جانب سے گول کرنے والوں کی سرفہرست میں یوراگوئے کے سٹرائیکر ایڈنسن کاوانی کو پیچھے چھوڑ گئے

دسمبر میں 24 سال کے ہونے والے فرانس کے فارورڈ نے خود کو فٹبالنگ سپر سٹار کے طور پر نام کمایا ہے

انھوں نے دو ورلڈ کپ فائنل کھیلے ہیں۔ سنہ 2018 میں انھوں نے ٹرافی جیتی اور سنہ 2022 میں قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ٹاپ سکورر کے طور پر گولڈن بوٹ حاصل کیا

ایمباپے نے اپنے ملک کے لیے سنہ 2021 نیشنز لیگ بھی جیتی تھی۔ انھوں نے دسمبر کے ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹائن کے خلاف ہیٹ ٹرک سکور کی اور کھیل کو اضافی ٹائم کے خاتمے پر تین، تین گول سے برابر کر دیا۔ اس کے بعد فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹ پر ارجنٹائن کے حق میں ہوا

ایمباپے سنہ 2017 میں موناکو سے پی ایس جی میں شامل ہوئے اور ایک ٹین ایجر کے طور پر ریکارڈ فیس کے عوض ان کی خدمات حاصل کی گئی۔ اس کے بعد سے انھوں نے لیگ-1 کے چار ٹائٹل جیتے ہیں اور پچھلے چار سیزن میں سے ہر ایک کے لیے ڈویژن کے سکورنگ چارٹ میں سرفہرست رہے ہیں

رواں سیزن میں فرانسیسی فارورڈ نے اب تک 30 گول اسکور کیے ہیں اور آٹھ گول ہونے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 247 میچز میں کلب کے لیے ان کے کل گول کی تعداد 85 ہو گئی ہے۔

پی ایس جی کی جانب سے لیونل میسی نے گول کرنے کی شروعات کی اور پھر جاوین ہیڈجامز نے اپنے ہی خلاف گول کر دیا

بہر حال پی ایس جی نے شروع میں ہی دو گول کی سبقت حاصل کر لی تھی لیکن لوڈووک بلاس اور اگنیٹیئس گناگو کے لگاتار گولز کی بدولت نینٹیس نے ہاف ٹائم سے قبل ہی برابری کر لی

پی ایس جی گول کیپر جیان لوئیگی ڈوناروما نے دو بار غلطی کی جس کے نتیجے میں یہ گول ہوئے

اس کے بعد 60 ویں منٹ میں ایمباپے نے ڈینیلو پیریرا کو پاس بڑھایا جسے انھوں نے سر سے گول میں بدل دیا اور پھر انجری ٹائم میں وہ لمحہ آیا جس کی بدولت اپنے کلب کے لیے ایمباپے کے سر سب سے زیادہ گول کرنے کا سہرا سجا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close