مسیسپی: ماہر موسمیات کیسے اپنے انداز کے باعث لوگوں کی جان بچانے کی وجہ بنا۔۔

ویب ڈیسک

اگرچہ لی این ہبرڈ اور ان کے ہمسائے، مسیسپی کے چھوٹے سے قصبے اموری میں ’طوفانی موسم‘ کے عادی ہیں، لیکن وہ سب مقامی ٹی وی پر ماہر موسمیات ’میٹ لوبھان‘ کا پروگرام دیکھتے ہیں تاکہ انہیں پتہ رہے کہ کیا ہونے والا ہے

عام طور پر ان کے شہر میں لوگوں کا رویہ غیر محتاط ہوتا ہے کیونکہ وہ اکثر ہی تیز ہواؤں اور شدید موسم کا سامنا کرتے رہتے ہیں

لیکن جمعے کی رات جیسے ہی میٹ لوبھان نے مقامی اسٹیشن ڈبلیو ٹی وی پر موسم کی پیش گوئی کی، اموری کے رہائشیوں کو لگا کہ اس بار کچھ مختلف ہونے والا ہے، اس لیے وہ غیر محتاط ہونے کا خطرہ مول نہیں لے سکتے

اپنی آواز میں عجلت کا تاثر دیتے ہوئے میٹ لوبھان نے ناظرین کو بتایا ”اوہ خدا، شمال کی طرف سے، یہ طوفان آ رہا ہے“

جیسے ہی طوفان کی مزید تفصیلی موسمی تصاویر سامنے آئیں، انہوں نے گھبرائے ہوئے لہجے میں کہا ”پیارے یسوع، براہ مہربانی ان کی مدد کریں، آمین“

میٹ لوبھان کے ان الفاظ سے پہلے ہی ہبرڈ کے گھر کی بجلی جا چکی تھی، اس لیے وہ ان کے یہ الفاظ نہیں سن سکا ، لیکن خطرے کے بارے میں بتاتے ہوئے لوبھان کے انداز نے انہیں خبردار کر دیا تھا۔ انہوں نے بتایا ”نشریات کے دوران ماہر موسمیات کی عجلت اور طرز عمل نے انہیں اپنے دو کتوں کے ساتھ باتھ ٹب میں اپنے گدے کے نیچے چھپنے پر مجبور کیا۔

پینتالیس سالہ لی ایم ہبرڈ کہتی ہیں ”اس ماہر موسمیات نے یقینی طور پر زندگیاں بچائی ہیں“

واضح رہے کہ نشریات کے دوران میٹ لوبھان نے خبردار کیا تھا کہ ٹورنیڈو سے پیدا ہونے والا طوفان جمعے کو جنوبی علاقوں میں ایک سو ستر میل کا فاصلہ طے کر چکا ہے، جس کے نتیجے میں دو ریاستوں میں کم از کم چھبیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں

میٹ لوبھان نے ریڈار پر اس وقت خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی، جب انہوں نے مسیسپی کے تقریباً چھ ہزار افراد کی آبادی والے قصبے اموری کی طرف بڑھتے ہوئے بڑے طوفان کو دیکھا

لی این ہبرڈ کا کہنا تھا ”ہمیں پتہ تھا طوفان آنے والا ہے، لیکن آپ یہ نہیں بتا سکتے کہ وہ ہمارے علاقے سے ٹکرائے گا یا نہیں، میٹ لوبھان نے اچانک کہا کہ یہ مہلک ترین طوفان ہے“

لی این ہبرڈ کے مطابق ”اس علاقے میں اکثر شدید طوفان رہنے کے باوجود، ہم میں سے اکثر کبھی بھی یہ نہیں دیکھ پائے کہ بگولہ سیدھا زمین سے ٹکرایا گیا ہو“

وہ بتاتی ہیں ”ہر ہفتے، خاص طور پر موسمِ بہار اور خزاں میں شدید آندھی کا امکان ہوتا ہے۔ جس چیز نے اسے مختلف بنا دیا وہ یہ تھی کہ سب سے پہلے یہ بگولہ ونونا میں ٹکرانا تھا اور یہ پتہ تھا کہ یہ ہماری طرف بڑھ رہا ہے۔ امید تھی کہ یہ کمزور ہو جائے گا، لیکن ہمیں اندازہ ہو گیا کہ بس اب حفاظتی تیاری کر لینی چاہیے۔۔

لی این کا کہنا تھا ”اور پھر جو چیز واقعی مختلف تھی وہ یہ کہ میٹ لوبھان نے کہا ’مہلک طوفان۔۔۔۔ شہریو، خود کو محفوظ کر لو، آگے آپ جانتے ہیں‘ ۔“

لی این ہبرڈ نے کہا ”ان الفاظ نے مجھے کسی محفوظ جگہ پر جانے کے لیے اکسایا۔“

ان کا کہنا تھا ”یہاں ہر کوئی میٹ لوبھان کو دیکھتا ہے تاکہ یہ جان سکے کہ آیا انہیں طوفان سے بچنے کے لیے چھپنے کی ضرورت ہے یا نہیں۔۔ ان کے الفاظ نے ہمیں تقریباً ایک گھنٹے قبل وارننگ دی کہ ہمیں ان کی بات سنجیدہ لینا چاہیے۔ لہٰذا میں نے اپنا گدّا نکالنا شروع کر دیا کیونکہ میں اپنے دو کتوں کے ساتھ ٹب میں جا رہی تھی“

”ان کے انتباہی الفاظ جلد ہی ایک خوفناک حقیقت بن گئے“

لی این بتاتی ہیں ”آخری بات جو میں نے انہیں کہتے ہوئے سنا وہ یہ تھی کہ اس بگولے کا ملبہ ہوا میں سات ہزار فٹ تک بلند ہے۔۔ اور پھر لائٹس بند ہو گئیں، فون سروس چلی گئی اور میں کتوں کے ساتھ اندھیرے میں تھی۔۔ میں پریشان تھی۔۔۔ میں نے صرف بارش کی آواز سنی تھی، گرج چمک بھی ضرور ہوئی ہوگی۔ یہ یاد رکھنا مشکل ہے، کیونکہ صورتحال ایسی تھی کہ یا تو آپ حالات سامنا کریں یا بھاگ جائیں۔ آپ جانتے ہیں کہ ایک عفریت آپ کے گھر اور آپ کے شہر پر گھوم رہا ہے، اور آپ کچھ بھی نہیں کر سکتے اور آپ صرف اپنے اور دوسروں کے لے دعا کر رہے ہیں“

اموری قصبے کو اس طوفان سے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا جبکہ مسیسپی کے شمال میں واقع رولنگ فورک قصبہ تقریباً زمین بوس ہو گیا ہے۔ صرف رولنگ فورک کی شارکی کاؤنٹی میں ایک درجن سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں

مسیسیپی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (ایم ای ایم اے) نے ہفتے کو کہا کہ رولنگ فورک / سلور سٹی ٹورنیڈو کو ابتدائی طور پر کیٹیگری چار کے بڑے طوفان میں شمار کیا گیا ہے

مونرو کاؤنٹی میں، جہاں اموری قصبہ واقع ہے، میڈیکل ایگزامینر کے دفتر کورونر نے ہفتے کی رات اعلان کیا کہ مرنے والوں میں ایک باپ اور بچی بھی شامل ہیں

چونتیس سالہ ایتھن ہرنڈن اور تیئیس ماہ کے رلی می ہرنڈن کی موت اموری سے آٹھ میل دور ورن میں واقع ان کے گھر میں ہوئی

ہبرڈ نے کہا ”جب وہ ہفتے کو اموری میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے باہر نکلیں تو یہ ’قیامت کی طرح‘ لگ رہا تھا۔۔“

یہ طوفان کم از کم ایک دہائی میں اور ممکنہ طور پر نصف صدی سے زیادہ عرصے میں اس خطے کا مہلک ترین طوفان تھا

اموری ہیومین سوسائٹی میں رضاکارانہ طور پر کام کرنے والی ہبرڈ نے کہا کہ جب وہ پناہ گاہ پہنچیں تو انہوں نے دیکھا کہ اسے بری طرح نقصان پہنچا ہے

طوفان کے بعد جب کام کرنے والے پہنچے تو ساٹھ سے زیادہ خوفزدہ جانور تباہ شدہ باڑوں سے فرار ہو چکے تھے اور انہیں گھیرنا، واپس لانا ایک اضافی مرحلہ تھا

اموری ہیومین سوسائٹی نے لوگوں کو دیگر پناہ گاہوں میں جانے کو کہا کیونکہ مقامی عمارت بہت بری طرح متاثر ہوئی تھی

ہبرڈ کا کہنا تھا ’لیکن ہم اسے ایک معجزہ سمجھتے ہیں کہ کسی بھی جانور کو نقصان نہیں پہنچا۔‘

اتوار تک، تقریباً تمام جانوروں کو محفوظ طریقے سے کہیں اور رکھا گیا تھا

جبکہ، اموری کے باشندے ایک مقامی ماہرموسمیات کی دعا اور ان کے خبردار کر دینے والے انداز کی وجہ سے جزوی طور پر اپنے بچ جانے پر خدا کا شکر ادا کر رہے ہیں

دو بار ایمی ایوارڈ جیتنے والے میٹ لوبھان کے سوشل میڈیا پر جمعے کو نشر ہونے والی ان کی تباہ کن نشریات دیکھی جا سکتی ہیں۔ ان کی زندگی کی سب سے اہم تین چیزیں بائیو میں درج ہیں ’خدا، خاندان، موسم‘

ہبرڈ کہتی ہیں ”میٹ لوبھان اور طوفان کے سائرن کے بغیر ہم نہیں جانتے تھے کہ کچھ بھی برا آنے والا ہے۔ یہاں تک کہ بہت دیر ہو جاتی“

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close