واٹس ایپ کا نیا فیچر، اینڈرائیڈ صارفین وڈیوز اور امیجز ایڈٹ کر سکیں گے

ویب ڈیسک

میٹا کمپنی کی ملکیت سماجی رابطوں کی معروف ایپلیکیشن واٹس ایپ طویل عرصے سے ایک مخصوص فیچر پر کام کر رہی ہے، جس کے ذریعے پیغامات کو ایڈٹ کیا جا سکے گا

واٹس ایپ سے متعلق معلومات نشر کرنے والی ویب سائٹ ’ڈبلیو اے بیٹا انفو‘ کے مطابق اس فیچر کے تحت فراہم کردہ نئے ٹولز کے ذریعے امیجز، وڈیوز اور جفیز کو ایڈٹ کیا جا سکے گا

حال ہی میں اینڈرائڈ فونز استعمال کرنے والوں کے لیے یہ فیچر لانچ کیا گیا ہے، جبکہ آئی او ایس (آٓئی فون) والوں کے لیے واٹس ایپ بیٹا پر کام ہو رہا ہے

اینڈرائڈ فونز پر واٹس ایپ بیٹا کا نیا ورژن پلے اسٹور کے ذریعے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے

ویب سائٹ کے مطابق اپنے واٹس ایپ پر ٹیکسٹ ایڈیٹر کھول کر دیکھیں، جس سے معلوم ہو جائے گا کہ نئے فیچر آپ کے اکاؤنٹ کو میسر ہیں یا نہیں

نئے فیچرز کے تحت اب مختلف فونٹس استعمال کرنا آسان ہو گیا ہے۔ اگرچہ پہلے بھی آسان تھا لیکن اب صارفین زیادہ تیزی سے دوسرے فونٹس کا انتخاب کر سکیں گے

اس کے علاوہ ٹیکسٹ کو دائیں، بائیں اور سینٹر میں ترتیب کیا جا سکے گا۔ اس طرح سے صارفین کو زیادہ آزادی حاصل ہوگی کہ وہ اپنے امیجز، وڈیوز اور جفیز پر ٹیکسٹ مرضی کے مطابق ترتیب دے سکتے ہیں

نئے فیچر کا استعمال کرتے ہوئے بیک گراؤنڈ کا رنگ بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے، جس سے ٹیکسٹ اور بیک گراؤنڈ کے رنگ میں فرق کیا جا سکے گا

واٹس ایپ کے بیٹا ورژن اور واٹس ایپ بزنس کے صارفین کو نئے فیچرز سے لیس ٹیکسٹ ایڈیٹر تک رسائی دی گئی ہے

لیکن اگر کسی صارف کے واٹس ایپ پر یہ فیچرز میسر نہیں تو وہ پریشان نہ ہوں، آئندہ ہفتوں میں مزید صارفین اسے استعمال کر سکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close