تاریخی مزاحمتی کردار حمل جیئند کے متعلق گرافک ناول ایمیزون پر شائع

ویب ڈیسک

بلوچستان کی تاریخی شخصیت اور مزاحمت کی علامت سمجھے جانے والے حمل جیئند کلمتی بلوچ کی زندگی پر مبنی گرافک ناول ای بُک کی شکل میں شائع کیا گیا ہے

گوادر کے رہائشی نوجوان نبیل احمد بلوچ کی جانب سے حمل جیئند ’بلوچوں کی تلوار‘ کے عنوان سے شائع گرافک ناول ایمیزون پر باضابطہ طور پر فروخت کے لئے دستیاب ہے

اس حوالے سے ناول نگار نبیل احمد بلوچ کا کہنا ہے کہ وہ کافی خوش ہیں کہ آخرکار ان کی پہلی اِی بُک گرافک ناول ایمیزون پر باضابطہ طور پر شائع ہوئی ہے۔ انہوں کہا مجھے اس ناول پر کی گئی اپنے تمام محنت پر خوشی ہے

آج سے پانچ سو سال قبل بلوچستان کے ساحلی علاقے کلمت میں مقیم کلمتی ہوت قبیلے کے سردار میر جیئند کے فرزند میر حمل نے بہادری اور غیرت ننگ اور ناموس کی وجہ سے خوب نام پیدا کیا تھا۔ بلوچی داستانیں، لوک ادب اور شاعری اُن کی بہادری کے قصوں سے بھری ہوئی ہے

نبیل احمد نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ یہ گرافک ناول پندرہویں صدی میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے عظیم بلوچ جنگجو حمل جیئند کلمتی کے بارے میں ہے، جنہوں نے مکران ساحل پر قبضے کی غرض سے آنے والے پرتگالی حملہ آوروں کے خلاف اس وقت مزاحمت کی، جب پرتگالیوں نے جدید ہندوستان اور عمان کی چند بندرگاہوں پر قبضہ کر لیا اور مکران کے ساحلی علاقے کے الحاق کے ساتھ آگے بڑھنے کا منصوبہ بنایا

انہوں نے کہا اس کہانی میں مزید یہ بیان کیا گیا ہے کہ اپنے عروج کے وقت پرتگالیوں نے لوئس ڈی المیہ کی کمان میں کئی مقامات پر حملے شروع کیے، لیکن ہر بار حمل جیئند نے اپنے جنگجوؤں کے ساتھ پورچوگیز حملہ آوروں کو پسپا کر دیا اور آخری سانس تک اپنے عوام اور مادرِ وطن بلوچستان سے محبت کی اور ایک عظیم بہادر، باکردار اور دلیر بلوچ کی طرح اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا

نبیل بلوچ نے قارئین سے درخواست کی ہے کے وہ ضرور اس کتاب کو پڑھیں اور ساتھ ساتھ ان کی محنت اور کارکردگی کو بھی ایمیزون پر سراہیں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہوتی رہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close