واٹس ایپ نے اب تک کی اہم اپڈیٹ متعارف کروا دی!

ویب ڈیسک

میٹا کمپنی کے بانی مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ صارفین اب ایک ہی واٹس ایپ اکاؤنٹ سے اب دو سے زائد مختلف فونز پر لاگ اِن ہوسکتے ہیں

میسجنگ ایپ واٹس ایپ صارفین کے لیے نئے فیچرز اور اپ ڈیٹ متعارف کرواتا رہتا ہے، تاہم حال ہی میں اہم اپ ڈیٹ متعارف کروائی گئی ہیں

اس حوالے سے مارک زکر برگ نے فیسبک پوسٹ پر اپنی ایک بتایا کہ ”آج سے آپ ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ سے چار مختلف موبائل فونز پر استعمال کر سکتے ہیں“

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس سہولت سے دنیا بھر کے صارفین مستفید ہو سکتے ہیں

واضح رہے کہ اس سے قبل صارفین ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ سے صرف ایک فون پر لاگ ان ہو سکتے تھے

البتہ متعدد کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹس وغیرہ پر صرف براؤزر کے ذریعے ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ سے لان ان ہوا جا سکتا تھا، تاہم اب پہلی بار ایک صارف اپنا وٹس ایپ اکاؤنٹ ایک ہی وقت میں چار مختلف موبائل فونز پر بھی استعمال کر سکے گا

تاہم اگر واٹس ایپ اکاؤنٹ جس موبائل پر سب سے پہلے لاگ ان کیا گیا ہو، اگر وہ موبائل فون مخصوص عرصے تک غیر فعال رہے گا، تو اس صورت میں واٹس ایپ اکاؤنٹ دیگر موبائل فونز سے بھی لاگ آوٹ ہو جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close