سندھ حکومت کا کچرے سے بجلی بنانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ اور وزیرِ توانائی امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ کچرے سے بجلی بنانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ کچرے سے بجلی بنانے کا منصوبہ ماحول دوست ہے۔ اس حوالے سے پالیسی بنا کر دو ہفتوں میں وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کی جائے گی

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کچرے سے بجلی بنانے کے منصوبے کو قابلِ عمل بنانے کے لیے سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ کی مشترکہ صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا

اس موقع پر اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی میں روزانہ 8 ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے، جس سے 200 میگا واٹ تک بجلی پیدا کی جا سکتی ہے

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے کہا کراچی کے کچرے کو ماحول دوست طریقے سے ٹھکانے لگایا جا سکتا ہے اور اس کے ساتھ اس سے بجلی بھی حاصل کی جا سکتی ہے

ان کا کہنا تھا کہ کچرے سے بجلی بنانے کے منصوبے پر کام کو تیز رفتاری سے آگے بڑھاتے ہوئے حتمی پالیسی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کرنے کے لئے مکمل کی جائے گی۔ پالیسی رپورٹ کی تیاری کے لئے سیکریٹری بلدیات کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close