گوگل کا نیا اے آئی ماڈل ’جیمنائی‘ ، انسانی ماہرین کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے!

ویب ڈیسک

معروف انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے مصنوعی ذہانت سے چلنے والا نیا ماڈل ’جیمنائی‘ متعارف کیا ہے، جو صارفین کے مشکل سے مشکل سوالات کے سوچ سمجھ کر احتیاط سے جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے

ٹیکنالوجی کی دنیا پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ دی ورج کے مطابق جیمنائی کو ریاضی اور علمِ عامہ سمیت ستاون مضامین اور شعبوں میں پائے جانے والے مسائل حل کرنے اور ان علوم پر آزمایا جا چُکا تھا

جیمنائی صرف ایک اے آئی ماڈل نہیں ہے بلکہ اس کے تین ورژن متعارف کیے گئے ہیں، جن میں پہلا ورژن کم طاقتور ہے، جس کا مطلب یہ انٹرنیٹ کی ضرورت کے بغیر براہ راست اینڈرائڈ ڈیوائسز پر کام کر سکتا ہے

دوسرا ورژن پہلے ورژن سے زیادہ طاقتور ہے، جسے ’جیمنائی پرو‘ کا نام دیا گیا ہے، جو جلد ہی گوگل کی بہت سی اے آئی سروسز کے لیے استعمال کیا جائے گا

اس کے بعد تیسرا ورژن ’جیمنائی الٹرا ماڈل‘ ہے، جو کہ گوگل کا بنایا ہوا سب سے طاقتور ماڈل ہے، یہ بنیادی طور پر ڈیٹا سینٹرز اور بزنس ایپلیکیشنز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق گوگل کے سربراہ سندر پچائی نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے لیے جیمنائی ’نئے دور‘ کی نمائندگی کرتا ہے

گوگل جیمنائی متعارف کرنے کے بعد بڑے بڑے دعوے بھی کر رہا ہے، کمپنی نے اس ماڈل کو ’سب سے زیادہ قابل‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ انٹیلیجنس کے مختلف ٹیسٹ میں انسانی ماہرین کو بھی پیچھے چھوڑ سکتا ہے

جیمنائی کسی بھی متن، تصاویر اور آڈیو کو پہنچان اور تخلیق کر سکتا ہے

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ کوئی پروڈکٹ نہیں ہے بلکہ یہ ایک فائنڈیشن ماڈل ہے، یعنی اسے گوگل کے سرچ بار اور بارڈ اور دیگر موجودہ ٹولز میں ضم کیا جائے گا

یاد رہے کہ گوگل نے رواں سال کے اوائل میں اے آئی جیٹ بوٹ، بارڈ، متعارف کیا تھا جسے ایک تجربہ قرار دیا تھا

تاہم بارڈ نے اپنی تشہیری ڈیمو کے دوران خلا سے متعلق سوال کے جواب میں ایک بڑی غلطی کی تھی جس کی وجہ سے گوگل کو ایک سو ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا تھا

گوگل نے دعویٰ کیا ہے کہ جیمنائی کا سب سے طاقتور ورژن اوپن اے آئی کے پلیٹ فارم جی پی ٹی-4 کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے، جو چیٹ جی پی ٹی کو چلانے کے ساتھ وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والے بتیس تعلیمی معیار میں سے تیس پر حاوی بھی ہے

تاہم اوپن اے آئی سافٹ ویئر کا ایک نیا زیادہ طاقتور ورژن اگلے سال ریلیز ہونے والا ہے، جس کے چیف ایگزیکٹیو سیم آلٹمین کا کہنا ہے کہ کمپنی کی نئی مصنوعات متعارف ہونے سے موجودہ مصنوعات پرانی لگیں گی

تاہم اب یہ دیکھنا بھی باقی ہے کہ حال ہی میں سیم آلٹمین کے اچانک عہدے سے برطرفی اور پھر دوبارہ بحالی جیمنائی کے لانچ پر اثر انداز ہوگی یا نہیں

جیمنائی ماڈل کا ورژن ’جیمنائی پرو‘ بارڈ چیٹ بوٹ میں دستیاب ہے، تاہم گوگل پکسل 8 پرو استعمال کرنے والے صارفین واٹس ایپ اور دیگر ایپلی کیشن میں بھی اس ماڈل سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں

صارفین چیٹ بوٹ بارڈ میں جیمنائی پرو بالکل مفت استعمال کرسکتے ہیں، تاہم اس کے بہتر ورژن چیٹ جی پی ٹی فور تک رسائی کے لیے ماہانہ سبسکرپشن حاصل کرنی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close