مشکل حالات کے باوجود نیشنل چیمپئن شپ جیتنے والی لیاری کی سائیکلسٹ

نیوز ڈیسک

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی باہمت سمیرا مشکل اور نامساعد حالات کے باوجود سائیکلنگ کر رہی ہیں اور نیشنل چیمپئن شپ بھی جیت چکی ہیں۔

سترہ سالہ سائیکلسٹ سمیرا کا تعلق کراچی کے علاقے لیاری سے ہے، لیاری کے ایک غریب خاندان سے تعلق رکھنے والی سمیرا اپنی مدد آپ کے تحت سائیکلنگ کرتی رہیں اور نیشنل چیمپئن شپ جیت چکی ہیں

سمیرا کا کہنا تھا کہ لیاری کو بہت بدنام کیا جاتا ہے کہ یہ اچھا علاقہ نہیں ہے، اس چیز نے انہیں اکسایا کہ وہ لیاری کی روشن تصویر بن کر سامنے آئیں

انہوں نے بتایا کہ وہ نویں جماعت کی طالبہ ہیں اور ان کے امتحان ہونے والے ہیں لیکن وہ پھر بھی روزانہ تین گھنٹے سائیکلنگ کی ٹریننگ کرتی ہیں

سمیرا کی خواہش ہے کہ وہ اولمپک گیمز میں حصہ لیں، لیکن ان کے پاس اس کی تیاری کے لیے وسائل نہیں ہیں، وہ چاہتی ہیں کہ انہیں سپورٹ کیا جائے تاکہ وہ اپنی محنت سے پاکستان کا نام روشن کرسکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close