پی ٹی آئی کے 25 ایم این ایز ہم سے رابطے میں ہیں، پیپلزپارٹی کا دعویٰ

ویب ڈیسک

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے 25 ایم این ایز ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں. وہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے تھے

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ کہتے تھے چھوٹی کابینہ بنائیں گے اور سب سے بڑی بنادی۔ یہ لوگ کرپشن سے پاک پاکستان بنانے جارہے تھے، کرپشن میں ملک کو آگے کردیا، براڈشیٹ بھی اس حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، نیب کے اوپر ایف آئی آر ہے، کرائے کے ترجمان کہتے ہیں یہ مدینے کی ریاست بنائیں گے کیا اس طرح بنائیں گے

رہنما پیپلزپارٹی نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں رکھتی لیکن تحریک انصاف کے 25 ایم این اے ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، سلیکٹرز ان پر سے ہاتھ ہٹھا دیں تو ایک ہفتے میں ان کی حکومت ختم ہوگی، سلیکٹرز سیاستدانوں کو سیاست کرنے دیں

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ استعفوں سے پیچھے نہیں ہٹے، ہمارے استعفے ایٹم بم ہیں، جو بھی پی ڈی ایم کا متفقہ فیصلہ ہے اس پر عمل کریں گے، ہم سے وہ این آر او مانگ رہے ہیں ہم دے نہیں رہے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close