ارجنٹینا کی قومی فٹبال ٹیم کے اسٹار کھلاڑی اینجل ڈی ماریا کی بیوی اور بچوں کو یرغمال بنا لیا گیا

ویب ڈیسک

یہ اطلاع ڈی ماریا کو اس وقت دی گئی جب وہ پیرس سینٹ جرمین اور نانٹیس کے مابین ہونے والے میچ کا حصہ تھے

میچ کے دوران دیکھا گیا کہ کھیلوں کے ڈائریکٹر لیونارڈو اسٹینڈ میں آئے اور میچ کے عہدیدار سے بات کرنے کے بعد فون پر گفتگو کرنے لگے

کچھ ہی لمحوں بعد کیمروں نے ہیڈ کوچ موریشیو پوشیٹینو کو فوکس کیا جو انتہائی مضطرب نظر آ رہے تھے

بعد میں ڈی ماریا کو میدان سے باہر بلا کر ان کی جگہ لیندرو پردیس کو اتار لیا گیا

پھر ڈی ماریا کو اس سے متعلق صورتحال سے آگاہ کیا اور وہ آنسوؤں سے فوراً ہی اسٹیڈیم سے باہر چلا گیا

بعد ازاں ہیڈ کوچ پوشیٹینو نے بتایا کہ یہ پریشانی فٹبال کے باعث نہیں بلکہ اس کی وجہ فٹ بال سے باہر کے حالات تھے، ہم فٹ بال کے علاوہ دیگر چیزوں کے بارے میں بات کر رہے تھے

ان کا اشارہ اس بات کی طرف تھا کہ ارجنٹینا کی قومی فٹبال ٹیم کے اسٹار کھلاڑی اور ان کے کلب کا حصہ اینجل ڈی ماریا کی بیوی اور بچوں کو ان کے گھر میں یرغمال بنا لیا گیا ہے، تب یہ بھی اطلاعات تھیں کہ انہیں اغوا کر لیا گیا ہے

ایسی مزید اطلاعات سامنے آرہی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ واقعہ کتنا سنگین تھا، آر ایم سی نے ڈکیتی کو "انتہائی پرتشدد” قرار دیا ہے

مارکا کے مطابق، ڈی ماریا کے اہل خانہ کو گھر میں یرغمال بنایا گیا تھا. مارکا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے: "فرانس میں مختلف اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈی ماریا کی اہلیہ اور اس کے بچوں کو اغوا کیا گیا تھا۔”

دی ماریہ کی شادی جورجلینا سے ہوئی ہے اور ان کے دو چھوٹے بچے ہیں.

ڈی ماریا ، جنہوں نے چھ سال قبل پی ایس جی میں شمولیت اختیار کی تھی، تب سن 2015 میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے بھی اس کے گھر ڏکیتی کا واقعہ پیش آ چکا ہے

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ڈی ماریا کی ٹیم کے ساتھی مارکینھووس کے اہل خانہ کو بھی اتوار کے روز نشانہ بنایا گیا تھا ، اس کے والدین کے گھر پر ڈکیتی کے لیے حملہ کیا گیا تھا

جب کہ اسی ٹیم کا حصہ سرجیو ریکو، مورو آئکارڈی، تھیگو سلوا اور ایرک میکسم چوپو موٹنگ کو بھی ڈکیتی کی واردات کا سامنا کرنا پڑا تھا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close