نیا پاکستان ہاؤسنگ، گھروں کی تعمیر، سبسڈی پر نظرثانی شدہ طریقہ منظور

نیوز ڈیسک

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیا پاکستان ہاؤسنگ و ڈولپمنٹ اتھارٹی کے تحت پہلے مرحلے میں رواں سال کے آخر تک ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کے لئے مقررکردہ اہلیت اور گھروں کی لاگت پر سبسڈی کی ادائیگی کے نظر ثانی شدہ طریقہ کار کی منظوری دے دی

ای سی سی نے آزاد جموں و کشمیرحکومت کے ساتھ بجلی بقایاجات وٹیرف سے متعلق امور کے حل کے لئے ذیلی کمیٹی کے قیام، تھرکول پاور پراجیکٹ سے بجلی کی ترسیل کے لئے مقامی بینکوں سے پندرہ ارب پچیس کروڑ روپے کے قرضہ کے لئے حکومتی گارنٹی جاری کرنے، تین لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری بھی دی

کراچی میں قائداعظم اکیڈمی کے قیام کے لئے قومی ادبی وثقافتی ورثہ ڈویژن کو 29.38 ملین روپے، گارڈن ویسٹ (پاکستان کوارٹرز) کی لیز کی تجدید کے لئے بھی ضمنی گرانٹس منظور کی گئیں. کمیٹی کا اجلاس وزیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت ہوا

کمیٹی نے نیاپاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی کو وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق کم آمدنی والے طبقات کو کم لاگت گھروں کی تعمیر اور مالکانہ حقوق دینے کے لئے مناسب نرخوں پر ہائوسنگ فنانس(قرضے) کی سہولیات فراہم کرنے کے ضمن میں اقدامات کی بھی ہدایت کی

اجلاس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ایک اور سمری پیش کی گئی، جس کے تحت کم لاگت گھروں کی تعمیر کے لئے سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت داری کے تحت خریداری معاہدوں کی اجازت کی منظوری بھی دی گئی

نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے گھروں کے لئے قرضوں کی سبسڈی سکیم کے کلیدی اشاریوں پر نظرثانی سے متعلق سمری کی منظوری بھی دی گئی جس کی سفارش سٹیٹ بینک نے بھی کی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close