یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر

نیوز ڈیسک

ملک کے سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہو گئے

یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی درخواست جمع کرائی۔ اس موقع پر شیری رحمان، روبینہ خالد سمیت دیگر رہنما بھی یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ تھے

یوسف گیلانی نے تیس ممبرز کے دستخط کے ساتھ درخواست جمع کروائی جن میں  پیپلزپارٹی کے اکیس، اے این پی کے دو، جماعت اسلامی کا ایک، فاٹا کے دو، دلاور خان آزاد گروپ کے چار ممبران شامل تھے

یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر کر دیا گیا۔ سینیٹ سیکریٹریٹ نے ان کے عہدے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا

واضح رہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکی تعیناتی کے معاملے پر پی ڈی ایم جماعتوں میں اختلافات برقرار ہیں جب کہ کچھ روزقبل مریم نواز نے مولانا فضل الرحمٰن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ اصولی فیصلہ ہوچکا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر (ن) لیگ کا ہوگا. یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد نون لیگ کے رہنماؤں کی توپوں کا رخ پیپلز پارٹی کی طرف ہو گیا ہے، جب کہ مولانا فضل الرحمٰن نے بھی میاں نواز شریف سے رابطہ کیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close