دنیا بھر میں فٹبال کھیلا جاتا ہے اور پاکستان میں فٹبال کے کھیل سے!

نیوز ڈیسک

فٹبال کا شمار دنیا کے مقبول ترین کھیلوں میں ہوتا ہے مگر گذشتہ چند برسوں سے پاکستان میں یہ تنازعات کی حد تک محدود رہ گیا ہے. دنیا بھر میں فٹبال کا کھیل کھیلا جاتا ہے اور پاکستان میں فٹبال کے کھیل سے کھیلا جاتا ہے.

گزشتہ روز ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻓﭩﺒﺎﻝ ﻓﯿﮉﺭﯾﺸﻦ ﻣﯿﮟ ایک ﻧﯿﺎ ﺗﻨﺎﺯﻉ ﮐﮭﮍﺍ ﮨﻮﮔﯿﺎ ہے. لاہور میں موجود فٹبال ہاؤس سے فیفا کی نارملائزیشن کمیٹی کو باہر نکال کر انیس ماہ پہلے اسے خالی کرنے والے اشفاق گروپ نے دوبارہ اس کا کنٹرول سنبھال لیا ہے

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سابق عہدیداروں کی آمد پرفیفا نارملائزیشن کمیٹی کے سربراہ ہارون ملک مبینہ طور پر شیشے توڑ کر فیفا ہاؤس سے چلے گئے

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سابق صدر انجینئر اشفاق نے میڈیا سے گفتگو میں موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد میں کانگریس کی میٹنگ میں قرارداد پاس ہونے کے بعد ہم نے چارج سنبھالا ہے، فیفا نارملائزیشن کمیٹی ٹاسک پورا کرنے میں ناکام رہی، جو کمیٹی 19ماہ میں فیڈریشن کے انتخابات نہ کرا سکے اسے مزید پاکستان میں فٹبال کا معیار گرانے کی اجازت نہیں دے سکتے، اب ہم خود معاملات کو بہتر کرنے آئے ہیں

انہوں نے کہا کہ کمیٹی ممبران لاکھوں روپے تنخواہ لینے کے باوجود کچھ نہیں کر رہے تھے، طویل عرصے سے فٹبال کی بہتری کے لیے کوئی کام نہیں کیا گیا، ہم نے ان کے خلاف پولیس سے رجوع کیا ہے، فیفا کو خط لکھ کر صورتحال سے آگاہ کریں گے

دوسری جانب فیفا نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے کہا کہ فٹبال ہاؤس پر زبردستی قبضہ کیا گیا، فیفا کے علم میں تمام معاملہ آ چکا، مجھ سے زبردستی چارج لیا گیا، میں بمشکل وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوا

اس واقعے کے بعد ﺍﺷﻔﺎﻕ ﮔﺮﻭﭖ ﻓﭩﺒﺎﻝ ﮨﺎﻭٔﺱ ﻣﯿﮟ ﺍٓﮐﺮ ﺑﯿﭩﮫ ﮔﯿﺎ ہے ﺍﻭﺭ ﻓﯿﻔﺎ ﮐﯽ ﻧﺎﺭﻣﻼﺋﺰﯾﺸﻦ ﮐﻤﯿﭩﯽ ﮐﮯ ﻋﮩﺪﯾﺪﺍﺭﻭﮞ ﮐﻮ ﮐﻤﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﻧﮑﺎﻝ ﺩﯾﺎ ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close